وزارت دفاع
عسکری امور کے محکمے نے سوچھتا پر خصوصی مہم دوئم کا کامیابی سے اختتام کیا
Posted On:
01 NOV 2022 5:24PM by PIB Delhi
2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 کے درمیان محکمہ فوجی امور (ڈی ایم اے) کی جانب سے ملک بھر میں اپنے فیلڈ دفاتر اور یونٹس میں ‘سوچھتا’ کوادارہ جاتی بنانے کے لیے ملک گیر مہم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مہم فوج، بحریہ اور فضائیہ نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر چلائی۔
تینوں مسلح افواج نے 2668 مہم کی جگہوں پر صفائی مہم چلائی ہے جن کی محکمہ نے نشاندہی کی تھی۔ مزید یہ کہ مختلف تنظیموں کے ذریعہ 398 قواعد کو آسان بنایا گیا ہے۔ محکمہ نے اسکریپ مواد کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے کے ذریعہ سے 212.68 کروڑ روپے کی شاندار آمدنی حاصل کی ہے۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے سلسلے میں 845435 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 269132 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو ختم کرنے کے نتیجے میں، 185887 مربع فٹ کی جگہ مؤثر طریقے سے آزاد کرائی گئی۔
صفائی مہم کے سلسلے میں مختلف فیلڈ فارمیشنز نے کچھ اختراعی طریقے اپنائے ہیں۔ نیول ڈاکیارڈ، وشاکاپٹنم میں پینٹ اسٹوریج کی سہولت قائم کی گئی ہے۔ اس سہولت میں چھ عمودی لفٹ ماڈیولز ہیں جو 60,000 لیٹر پینٹ کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ عمودی طور پر 25 ٹرے میں بھاری پینٹ ڈرموں کو خودکار اٹھانے اور ذخیرہ کرنے اور صارف کی ضرورت کے مطابق ان کی بازیافت کے قابل بناتی ہے۔ یہ بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے 120 سے زائد قسم کے پینٹوں کو آسانی سے الگ کرنے کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے جس میں شیلف لائف کی مناسب ٹریکنگ، اپنی مرضی کے مطابق انوینٹری مینجمنٹ سوفٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے پینٹ اسٹاک کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جاتی ہے اور مستقبل کی ضرورت کی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس سہولت نے نہ صرف پینٹ ڈرموں کو اسٹیک کرنے اور بازیافت کرنے میں انسانی کوششوں کو کافی حد تک کم کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔
شمالی سیکٹر میں، ہندوستانی فوج کے گروڑ ڈویژن نے سوچھ بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر، لداخ کے لوگوں کے پورے دل سے تعاون کے ساتھ ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا، جس میں ان کی دریاؤں، چشموں کی صفائی اور خطے کے حساس ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہمت افضائی کی گئی۔ سخت سردی میں سیاچن گلیشیئرز میں بھی خصوصی مہم چلائی گئی۔ بریلی میں بھارتی فوج کی جانب سے ‘گو گرین’ کے نام سے ایک خصوصی بیداری مہم کا اہتمام کیا گیا۔
جنوبی سیکٹر میں، ترونتھ پورم ملٹری اسٹیشن کے ایمفیبیئس واریئرز نے ساحلی زندگیوں کے لیے صحت مند ماحول کو فروغ دینے اور سوچھتا ابھیان کے موقع پر سمندری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوچوویلی بیچ پر بیچ کی صفائی کی۔
تین آر والے(ریڈیوس، ری یوز، ریسائکل ) کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کی ایک ٹھوس کوشش کے طور پر سپتشکتی کمانڈ کے تحت رن بنکورا ڈویژن نے پلاسٹک کے کچرے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے چھٹکارا پانے اور استعمال شدہ پلاسٹک کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ ڈویژن نے غیر استعمال شدہ کھلی جگہوں کو رہائشیوں کے لیے تفریحی علاقوں میں بھی تبدیل کیا، جس سے زمین کی تزئین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا اور کمیونٹی کی رسائی کو بہتر بنایا گیا۔
مشرقی سیکٹر میں، کرپان ڈویژن کے دستوں، ترشکتی کورپس نے شہریوں کے ساتھ مغربی بنگال کے بنناگوری میں صفائی مہم چلائی۔ سینکڑوں لوگوں نے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا، اس طرح سوچھ بھارت کے مقصد میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اسٹرائیکنگ لائین ڈویژن، ترشکتی کورپس کے دستوں نے انتہائی سخت سردی میں شمالی سکم میں قابل احترام گروڈونگمار جھیل کے کنارے سوچھتا ابھیان انجام دیا۔
وزارت دفاع 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک نئی دہلی میں واقع اپنے دفاتر اور تمام فیلڈ دفاتر اور مقامی اکائیوں میں سوچھتا پر خصوصی مہم دوئم چلا رہی ہے۔ یہ 14 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے ایک مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی جس کےدوران مہم کی مدت کےلیے اہداف کی نشاندہی کی گئی۔ اس سال فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی زور دیا گیا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ج (
U-12111
(Release ID: 1872930)