وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے عوامی مشاورت کے لیے مشترکہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری کیا

Posted On: 01 NOV 2022 8:20PM by PIB Delhi

فی الحال، ٹیکس دہندگان کو فرد کی  حیثیت  آمدنی کی نوعیت کے لحاظ سے  آئی ٹی آر-1 سے آئی ٹی آر-7 میں اپنے انکم ٹیکس ریٹرن پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ موجودہ آئی ٹی آر نامزد فارموں کی شکل میں ہیں جس میں ٹیکس دہندہ کو لازمی طور پر تمام  معمول کی  شرائط و ضوابط  کی تعمیر کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے، قطع نظر اس بات سے کہ آیا وہ مخصوص شیڈول لاگو ہے یا نہیں، جس سے آئی ٹی آر فائل کرنے میں لگنے والے وقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

مجوزہ مسودہ آئی ٹی آر بین الاقوامی بہترین طور طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے  کر ریٹرن داخل کرنے کے نظام پر  نظر ثانی کرتا ہے۔ یہ آئی ٹی آر- کے علاوہ آمدنی کے تمام موجودہ ریٹرن کو ملا کر ایک مشترکہ آئی ٹی آر متعارف کرانے کی تجویز  پیش کرتا ہے۔ تاہم، موجودہ آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-4 جاری رہے گا۔ اس سے ایسے ٹیکس دہندگان کو اپنی سہولت کے مطابق موجودہ فارم ٓائی ٹی آر-1 یا آئی ٹی آر-4 یا مجوزہ عام  آئی ٹی آر میں ریٹرن فائل کرنے کا اختیار ملے گا۔ مجوزہ مشترکہ آئی ٹی آر کی اسکیم مندرجہ ذیل ہے:

بنیادی معلومات (حصوں  اے سے ای  پر مشتمل)، کل آمدنی کی گنتی کے لیے شیڈول (شیڈول ٹی آئی) ، ٹیکس کی گنتی کے لیے شیڈول (شیڈول ٹی ٹی آئی ) ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، اور ٹیکس کی ادائیگیوں کے لیے شیڈول (شیڈول ٹی ایکس پی ) کا اطلاق تمام ٹیکس دہندگان  پرہوتا ہے۔.

آئی ٹی آر ٹیکس دہندگان کے لیے قابل اطلاق قواعد و ضوابط  کے ساتھ  اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے جو ٹیکس دہندگان کے کچھ سوالات کے جوابات ( پیچیدہ  سوالات) پر مبنی ہے۔

سوالات کو اس انداز اور ترتیب سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کسی سوال کا جواب ‘نہیں’ ہے تو اس سوال سے جڑے دیگر سوالات ٹیکس دہندگان کو نہیں دکھائے جائیں گے۔

قابل اطلاق معمول  سے متعلق ہدایات پر مشتمل ریٹرن فائل کرنے میں مدد کے لیے ہدایات شامل کی گئی ہیں۔

مجوزہ آئی ٹی آر کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہر قطار میں صرف ایک الگ قدر ہو۔ اس سے ریٹرن فائل کرنے کا عمل آسان ہو جائے گا۔

آئی ٹی آر کی افادیت کو اس طرح سے متعارف کرایا جائے گا کہ شیڈول کے صرف قابل اطلاق فیلڈز نظر آئیں گے اور جہاں بھی ضروری ہو، فیلڈز کا سیٹ ایک سے زیادہ بار ظاہر ہوگا۔

جیسا کہ مذکورہ بالا تفصیل سے  واضح ہے، ٹیکس دہندہ کو ان سوالات کے جوابات دینے کی ضرورت ہوگی جو ا ن پر لاگو ہوتے ہیں اور ان سوالات سے منسلک قواعد و ضوابط کو پوراکرتے ہیں جہاں جواب ‘ہاں’ میں دیا گیا ہے۔ اس سے تعمیل کی آسانی میں اضافہ ہوگا۔ ایک بار عام آئی ٹی آر فارم کے  مشتہر ہونے کے بعد، اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ آن لائن یوٹیلیٹی جاری کی جائے گی۔

مندرجہ بالا اسکیم پر مبنی عام آئی ٹی آر کا مسودہ، اسٹیک ہولڈرز اور عام لوگوں  سے حاصل شدہ معلومات کے لیے www.incometaxindia.gov.in پر اپ لوڈ کیا گیا ہے  https://incometaxindia.gov.in/news/common-itr.pdf۔ آئی ٹی آر فائل کرنے کے لیے مرحلہ وار نقطہ نظر کی وضاحت کرنے والا ایک نمونہ آئی ٹی آر اور فرم اور کمپنی کے لیے دو اپنی مرضی کے مطابق آئی ٹی آر بھی نمونے کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈرافٹ آئی ٹی آر فارم کے ان پٹ کو الیکٹرانک طور پر ای میل ایڈریس dirtpl4[at]nic[dot]in پر ایک کاپی کے ساتھ dirtpl1[at]nic[dot]in پر بھیجا جا سکتا ہے،  جس کے لئے  مقررہ آخری تاریخ 15 دسمبر  2022ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

 

U. No.12110


(Release ID: 1872923) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu