خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کی ہدایات کے مطابق 2 سے 31 اکتوبر 2022 کو خوراک کی ڈبہ بندی (فوڈ پروسیسنگ) صنعت میں خصوصی صفائی مہم 2.0 کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 01 NOV 2022 2:58PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی ہدایات کے مطابق 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خوراک کی ڈبہ بندی صنعت(فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز) کی وزارت میں خصوصی صفائی مہم 2.0 کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کے دوران وزارت کے احاطے میں بہت سے زیر التوا مقدمات و معاملات کا تصفیہ کیا گیا اور صفائی کی سرگرمیاں چلائی گئیں۔

اس مہم کے دوران 5 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، تمام زیر التواء کابینہ کی قراردادیں اور 11 زیر التوا عوامی شکایات کے مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ 500 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 200 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028WQC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00337Q6.jpg

اس سوچھتا ابھیان 2.0 کے دوران وزارت کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے اپنے دفتر کی رہائش گاہ پر جھاڑو لگا کر صفائی کا پیغام دیا۔ سکریٹری محترمہ انیتا پروین اور دیگر عہدیداروں نے وزارت کے احاطے میں جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ملازمین نے بھی ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور وزارت کے کینٹین ایریا، دفاتر، کوریڈور، چھت اور اسٹور روم کی صفائی کرکے صفائی کا پیغام پھیلایا۔

وزارت نے سوچھتا ابھیان 2.0 کے تحت اسکولوں میں بیداری مہم چلائی جس میں اسکولی بچوں کو جسم کو صحت مند رکھنے اور اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو پانی کی بوتلیں تحفے کے طور پر دی گئیں تاکہ ان کی روزمرہ کی زندگی میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ مہم کے تحت وزارت میں ری سائیکل شدہ مواد کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک پہل کی گئی اور وزارت کے بیٹھنے کی جگہ میں ویسٹ میٹریل (ٹیٹرا پیک) سے بنچ لگائے گئے۔ ہفتے کے اختتام کے دوران سوشل میڈیا پر صفائی سے متعلق کوئز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

صفائی کو فروغ دینے کے لیے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک وزارت کی طرف سے صفائی مہم 2.0 کے تحت کی گئی ان تمام سرگرمیوں اور پروگراموں کو وزارت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر تصویر اور ویڈیوز کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔ ہندی میں کل 13 پوسٹس، انگریزی میں 8 پوسٹس اور 8 ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12092



(Release ID: 1872892) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi