شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شہری ہوا بازی کی وزارت سوچھتا کے لئے بڑے پیمانے پر دوسری خصوصی مہم  چلا رہی ہے


شہری ہوا بازی کی وزارت نے مہم کے دوران 13202 فائلوں کو ختم کیا، 539 عوامی شکایات کا ازالہ کیا اور 35208 مربع فٹ جگہ خالی کی

Posted On: 01 NOV 2022 3:54PM by PIB Delhi

اس خصوصی مہم میں توجہ التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے، پرانی/بے کار فائلوں کو ختم کرنے اور دفاتر کی مجموعی صفائی اور جگہ کے انتظام پر مرکوز تھی۔

  • اب تک 539 عوامی شکایات، 145 پی جی اپیلیں اور 15 پارلیمانی یقین دہانیوں کا نمٹارا کیا جا چکا ہے۔
  • 13202  فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 35208 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور 22,913,222 روپے کی آمدنی کی گئی ہے۔
  • یہ مہم ملک بھر میں 134 مقامات پر چلائی گئی۔  ملک کے دور دراز  کےاور دور افتادہ مقامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔
  • جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزارت کے افسران کو صفائی (سوچھتا کی شپتھ) کا حلف دلایا۔
  • شہری ہوا بازی کی وزارت سے منسلک دفاتر جیسے ڈی جی سی اے، بی سی اے ایس، سی آر ایس اور اے اے آئی بی نے جو متعلقہ خود مختار اداروں جیسے اے ای آر اے، آئی جی آر یو اے  اور آر جی این اے یو، سرکاری زمرے کے ادارے جیسے اے اے آئی، اے آئی اے ایچ ایل، اور پیایچ ایل نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے ‘‘سوچھتا کے لئے دوسری خصوصی مہم ’’ مکمل کر لی ہے۔ اس مہم کا انعقاد 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک کیا گیا تھا اور اس کے بڑے مقاصد التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانا، پرانی/بے کار فائلوں کو ختم کرنا اور دفاتر کی مجموعی صفائی اور جگہ کا انتظام تھا۔

مہم کے دوران 539 عوامی شکایات، 145 پی جی اپیلیں اور 15 پارلیمانی یقین دہانیوں کا نمٹارا کیا گیا۔ مزید بر آں 15837 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 13202 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا، 35208 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور 2,29,13,222 روپے کی آمدنی کیگئی۔ یہ مہم ملک بھر میں 134 مقامات پر چلائی گئی۔ ان میں ملک کے دور دراز کے اور دور افتادہ مقامات بھی شامل ہیں۔

خواتین کی رفع حاجت گاہوں میں سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینوں کی تنصیب سمیت کئی بہترین طریقوں، پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لئے جوٹ کے تھیلوں کی تقسیم،آبی ذخائر کے تحفظ، ہوائی اڈوں پر شمسی توانائی اور گرین بلڈنگ کے تصور کو فروغ دینے اور ہوائی اڈوں پر دیگر اقدامات کا مشاہدہ کیا گیا جن کا مقصد  مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزارت کے افسران کو صفائی (سوچھتا کی شپتھ ) کا حلف دلایا اور صفائی مہم میں حصہ لے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر موصوف نے متعدد مواقع پر مہم کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

یہ دوسری خصوصی مہم  حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں اور ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر کے ذریعے چلائی جا رہی ہے جس میں توجہ فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر مرکوز ہے۔ سروس ڈیلیوری کے ذمہ دار دفاتر یا پبلک انٹرفیس سے وابستہ دفاتر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت اس سے منسلک دفاتر جیسے ڈی جی سی اے، بی سی اے ایس، سی آر ایس اور اے اے آئی بی، متعلقہ خود مختار اداروں جیسے اے ای آر اے، آئی جی آر یو اے اور آر جی این اے یو، سرکاری زمرے کے ادارے  جیسے اے اے آئی، اے آئ اے ایچ ایل، اور پی ایچ ایل نے اپنے افسران کو حساس بنا کر، زمینی کارکنوں کو متحرک کرکے، نوڈل افسران کی تقرری کے ذریعہ اور مہم کے سنگ میل کو پورا کرنے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

*************

ش ح۔  ع س۔ ک ا



(Release ID: 1872826) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi