سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور انجینئرنگ کے فرنٹیئر ایریاز میں کام کرنے کے لیے سرب-این-پی ڈی ایف کے تحت معاونت کے لیے نوجوان محققین کا انتخاب کیا گیا

Posted On: 01 NOV 2022 3:35PM by PIB Delhi

کل 301 نوجوان محققین کو سرب-نیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ (این-پی ڈی ایف) کے تحت سائنس اور انجینئرنگ کے فرنٹیئر ایریاز میں 2 سال تک کام کرنے کے لیے معاونت کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

فیلوز ایک ایسے سرپرست کے تحت کام کریں گے جو ہندوستان کے کسی تسلیم شدہ ادارے میں باقاعدہ تعلیمی/تحقیقی پوزیشن پر ہے اور یہ تربیت انہیں ایک آزاد محقق کے طور پر ترقی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

تجاویز کے لیے دعوت نامے کے جواب میں 3833 محققین سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کا جائزہ ماہرین کی نامزد کمیٹیوں اور سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (سرب) نے کیا، جو ایک قانونی ادارہ ہے، جو محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کےزیرنگرانی کام کرتا ہے۔ اس نے 301 ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہ معاونت، جس میں ماہانہ فیلوشپ، سالانہ ریسرچ گرانٹ اور میزبان ادارے کے لیے اوور ہیڈز شامل ہیں، بڑے پیمانے پر پانچ موضوعاتی شعبوں میں دی جاتی ہے، یعنی کیمیکل سائنسز، ارتھ اینڈ ایٹموسفیرک سائنسز، انجینئرنگ سائنسز، لائف سائنسز، اور فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز۔ 35 سال کی بالائی حد کے اندر امیدوار، کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پی ایچ .ڈی/ایم ڈی /ایم.ایس ڈگری کے ساتھ اور وہ بھی جنہوں نے اپنا پی ایچ .ڈی/ایم ڈی /ایم.ایس کا مقالہ جمع کرایا ہے اور ڈگری کے ایوارڈ کے منتظر ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔

سن 2015 میں نوجوان ابھرتے ہوئے محققین کو حاصل کرنے اور ایک آزاد سائنسدان کے طور پر فارغ التحصیل ہونے کے لیے ان کی مدد کرنے کے لیے شروع کی گئی فیلوشپ کےلئے گزشتہ آٹھ سالوں میں تقریباً 23000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے اب تک تقریباً 3500 فیلو مستفید ہو چکے ہیں۔ این-پی ڈی ایف 2022 فیلو اس تعداد کو 3800 تک لے آئیں گے۔

درخواست دہندگان مزید تفصیلات کے لیے www.serbonline.in پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔ ۔

*****

U.No.12088

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1872818) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi