نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نےسرکاری دفاتر میں سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا مشاہدہ کیا
زیر التواء معاملات اور شکایات کا ازالہ
Posted On:
01 NOV 2022 3:33PM by PIB Delhi
کام کی جگہ پر سوچھتا کے مقصد کے ساتھ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (نیتی) آیوگ، اس کے منسلک دفاتر کے ساتھ ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن آفس (ڈی ایم ای او)، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) جونیتی میں واقع ہے اور دہلی کےنریلا میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این آئی ایل ای آرڈی) جیسےاس کے خود مختار ادارے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا۔
مہم نے ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹ)، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کے سلسلے میں زیر التوامعاملات کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، تاکہ تعمیل کا بوجھ کم کرنے کے لیے موجودہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے، ریکارڈ کا انتظام نیزجگہ کےانتظام وغیرہ سمیت سرکاری دفاتر کی صفائی کا کام کیا جاسکے۔
مورخہ 14 سے 30 ستمبر 2022 تک مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، نیتی آیوگ نے اپنے منسلک دفاتر/ ڈی ایم ای او، اے آئیایم اور این آئی ایل ای آر ڈی کے خود مختار ادارے سمیت مختلف زمروں کے تحت زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی تھی جن میں ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز)، عوامی شکایات/ اپیلیں، سائٹس کی صفائی، فائلوں کا جائزہ وغیرہ شامل تھے۔ تاہم، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومت، آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) سے کوئی زیر التواء حوالہ جات نہیں تھے۔ مزید برآں، نیتی آیوگ میں قواعد/ عمل کی نرمی سے متعلق کچھ بھی زیر التواء نہیں ہے۔
مورخہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم کی مدت کے دوران، جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی تمام 1458 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں سے 1204 فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے (تصرف کے لیے شناخت کی گئی تعداد)۔ لہذا، فائلوں کو ختم کرنے میں 100فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے. عوامی شکایات کے ازالے میں 91فیصد اور عوامی شکایات کی اپیلوں میں 99فیصد کامیابی ہے۔ زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیوں کو، جن کی تعداد 12 ہے، تکنیکی نوعیت کی وجہ سے نمٹایا نہیں جا سکا۔ تاہم، ان یقین دہانیوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فالتو اسکریپ میٹریل اور فرسودہ اشیاء کو بھی ٹھکانے لگانے کے لیے شناخت کر لیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت خالی کی گئی جگہ 468 مربع فٹ ہے۔ ای ویسٹ اور فرسودہ اشیاء کی فروخت کے ذریعے، 16065روپے کی آمدنی پیدا ہوئی ہے۔
نیتی آیوگ، دفتر کے احاطے میں صفائی کی باقاعدگی سے نگرانی اور صفائی ستھرائی کرتا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کے دوران صفائی مہم کی چند جھلکیاں یہاں دیکھی جا سکتی ہیں:-
بعد میں پہلے



*****
U.No.12089
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1872812)