مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکخانہ کے محکمہ نے خصوصی مہم دوئم  کوکامیابی کے ساتھ مکمل کیا


ملک بھر میں پھیلے تمام 24000 ذیلی ڈاکخانوں میں سوچھتا مہم چلائی گئی

23000 سے زیادہ عوامی شکایات کاازالہ کیا گیا اور 906 اپیلوں پرکارروائی کی گئی، 2 لاکھ سے زائد فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے

Posted On: 31 OCT 2022 7:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے سوچھ بھارت کے وژن کے مطابق،  2 اکتوبرسے 31 اکتوبر 2022 تک ڈاک کے محکمہ میں زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم دوئم چلائی گئی۔ یہ مہم ڈاک بھون کے پوسٹل ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ فیلڈ فارمیشنز  میں نافذ کی گئی ،اس مہم کے تحت جن باتوں پر زیادہ  توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں صفائی ستھرائی کی مہم، عوامی شکایات اور اپیلوں کو مؤثر طریقے سے نمٹایا جانا ، ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، کباڑ کو ٹھکانے لگانا، فائلوں کو ختم کرنا وغیرہ شامل  ہیں۔

کوریج کی حد - اس مہم کے دوران، ملک کے طول و عرض میں پھیلے تمام 24000ذیلی ڈاک خانوں میں سوچھتا مہم چلائی گئی۔ لداخ سے کنیا کماری تک اور لکشدیپ سے لے کر انڈمان اور نکوبار جزائر تک ملک کے دور دراز  علاقوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ محکمہ نے ملک کے دور درازاوردوردراز کے ا ونچے مقامات میں رہنے والے شہریوں میں صفائی ستھرائی کے پیغام کو پھیلانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس مہم  کے تحت سرحدی علاقوں تک جیسے کہ ہندوستان-پاکستان سرحد پر تنگدھر سب پوسٹ آفس؛ ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر سبروم سب پوسٹ آفس پہنچا گیا ۔ یہاں تک کہ اس  مہم نے چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ اور سکما جیسے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں تک  بھی پہنچا گیا ہے ۔

  • 23000 سے زائد عوامی شکایات  کاازالہ کیا گیا ہے جبکہ 906 اپیلیں نمٹا ئی گئی ہیں۔
  • 2 لاکھ سے زائد فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔
  • تقریباً 75000 مربع فٹ جگہ خالی کرا دی گئی ہے۔
  • کباڑ کو ٹھکانے لگاکر70 لاکھ سے زائد کی رقم حاصل کی گئی  ہے۔

مہم کے نفاذ کے دوران سامنے آنے والی بہترین سرگرمیاں:

سیلنگ ویکس کو بند کرنا - میل بیگز کو بند کرنے اور اسے دوبارہ استعمال کرنے کے قابل مہروں سے تبدیل کرنے کے لیے سیلنگ ویکس کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹھوس کچرے کے بندوبست کے اصولوں کے مطابق ان مہروں کو ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اثر: سیلنگ ویکس کا استعمال کرتے ہوئے روزانہ اوسطاً 1.6 لاکھ بیگ جبکہ اسکے ذریعہ ماہانہ تقریباً 40 لاکھ بیگ بند کیے جاتے ہیں۔ سیلنگ ویکس کے استعمال سے اٹھنے والا دھواں ماحول کے ساتھ ساتھ عملے کی صحت کے لیے بھی مضر ہے۔لہذا اسے بند کیا جانا ایک ماحول دوست اقدام ہوگا۔

وال آرٹ کے ذریعے سوچھتا پیغام کی تشہیر –  شناخت شدہ ڈاک خانوں کی دیواروں پر وال آرٹ کے ذریعے سوچھتا پیغام کو پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حلقوں کو ایک تخلیقی ڈیزائن فراہم کیا گیا تھا جس میں ہدایات کے ساتھ اسے علاقائی پینٹنگ کے انداز کے ساتھ ملایا گیا تھا تاکہ عوام کی بہتر تفہیم کے لیے  اسےمقامی رنگ دیا جا سکے۔لہذا اس انداز میں تقریباً 300 دیواریں تیار کی گئی ہیں۔

کولکاتہ جنرل ڈاکخانہ میں پارسل کیفے قائم کیا گیا –  فرنیچر کی تجدید کے ذریعے کولکتہ کے جی پی او میں ایک پارسل کیفے پرانے قائم کیا گیا ہے  جہاں پرانے طرز کی ان میزوں  کی چھٹائی کی گئی ہے جنہیں کباڑقراردیتے ہوئے ضائع کیا جانا تھا ۔ کیفے میں صارفین کے لیے ایک پارسل پیکجنگ یونٹ شامل ہے۔ جب تک کہ گاہک اپنے پارسل کے پیک ہونے کا انتظار کرتے ہیں، وہ اس دوران  چائے/کافی اور ناشتے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ڈاک بھون میں شمسی پاور پلانٹ کی تنصیب - ڈاک بھون کی چھت کو صاف کیا گیا اور اس جگہ میں شمسی پاور پلانٹ نصب کیا گیا۔ ڈاک بھون کے بجلی کے بل میں تقریباً 4 لاکھ روپے ماہانہ کی بچت ہوتی ہے۔

نتیجہ – محکمہ کے ڈاک کی پوری افرادی قوت نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ مہم میں حصہ لیا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس مہم کے کامیاب نفاذ کے ساتھ، صفائی ستھرائی اب ہمارے کام کے کلچر کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ ڈاک کا محکمہ ہندوستان کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے عہد بستہ ہے۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ش ر۔ف ر

U.No:12074



(Release ID: 1872632) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi