مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے خصوصی مہم دوئم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا


سوفیصد زیر التواء عوامی شکایات اور اپیلیں، بین وزارتی حوالہ جات اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات حاصل کئے گئے

Posted On: 31 OCT 2022 7:54PM by PIB Delhi

دوئم اکتوبر 2022  سے31 اکتوبر 2022 تک ملک بھر میں محکمہ ٹیلی کام، اس کے منسلک اور ماتحت دفاتر، فیلڈ دفاتر اور پی ایس یوز میں خصوصی مہم دوئم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مہم سے پہلے  14 ستمبر 2022 سے 30 ستمبر 2022  تک تیاری کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔

مہم نے ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹ)، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کے سلسلے میں زیر التواء معاملات کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے علاوہ، مہم نے آفس کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی کے لیے فائلوں کو ختم کرنے اور دفتر کے فرسودہ آلات کو ختم کرنے کے ذریعے متعدد خصوصی مہمات کو یقینی بنایا ہے۔

مہم کے دوران، تقریباً سوفیصد زیر التواء عوامی شکایات اور اپیلیں، بین وزارتی حوالہ جات اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات حاصل کئے گئے۔ جہاں تک ایم پی حوالہ جات کا تعلق ہے ، تو ٹھکانے لگانے کی فیصد 36 فیصد ہے۔

مہم کے دوران ملک بھر میں صفائی مہم کے لیے 350 مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی اور افسران/ اہلکاروں کی پرجوش شرکت کی وجہ سے مذکورہ ہدف کو عبور کر لیا گیا بلکہ اس سے متجاوز ہو گیا۔

مہم کے دوران، 1,15,000 فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے کے  شناخت شدہ ہدف کے خلاف، 97000 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 12000 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ ریکارڈ کے بہتر انتظام کی وجہ سے 20,000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کرائی گئی۔

مزید برآں،سکریٹری (ٹی) نے 22 اکتوبر 2022  کو ہریدوار میں فیلڈ آفس کی صفائی اوردرخت لگانے کا معائنہ کیا اور اس میں حصہ لیا۔

 

خصوصی مہم دوئم کی کچھ تصاویر ذیل میں دی گئی ہیں:

 

***

(ش ح۔ا ک۔ ج (

 (01.11.2022)

U-12077



(Release ID: 1872620) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi