کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
’’انڈیا کیم 2022 ‘‘ کا انعقاد 2 سے 3 نومبر کے درمیان کیا جائے گا
کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر ہر دو سال میں منعقد ہونے والی 12 ویں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
31 OCT 2022 6:01PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نئی دلی کے پرگتی میدان میں 2 نومبر 2022 کو انڈیا کیم 2022 کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش کا موضوع ہے، ’’ویژن 2030 : کیمیاوی مادے اور پیٹرولیم مصنوعات سے بھارت کی تعمیر‘‘۔ کیمیاوی مادوں و کیمیاوی کھادوں اور نئی وقابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا ، آندھرا پردیش سرکار کے، صنعتوں، بنیادی ڈھانچے ، آئی ٹی و الیکٹرانکس کےو زیر جناب گڈی واڈا امر ناتھ اور مرکزی وزارتوں ومحکموں کے سینئر افسران ،سرکردہ صنعت کار ،ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ فریقین اس موقع پر موجود ہوں گے۔
انڈیا کیم 2022 میں شعبے میں دیر پا ترقی سے متعلق سرکاری پالیسی کا اظہار کیا جائے گا اور مذاکرات کرنے، ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے اور تال میل قائم کرنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی متعلقہ فریقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ اس تقریب سے خاص طور پر پیٹرولیم، کیمیاوی مادوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے علاقوں (پی سی پی آئی آر) میں موقعے اجاگر ہوں گے۔ نیز ملک کو اس شعبے میں خود انحصار بنانے کے میک ان انڈیا اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انڈیا کیم ، محکمے کے ایک اہم پروگرام ہے، جو ایشیا بحرالکاہل خطے میں صنعت سے متعلق سب سے بڑی مشترکہ تقاریب میں سے ایک ہے اور یہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش پر مشتمل ہے۔ محکمہ کامرس وصنعت کے بھارتی ایوانوں کی فیڈریشن (فکی) کے ساتھ مل کر 12 ویں انڈیا کیم کا انعقاد کر رہا ہے۔
انڈیا کیم 2022 کے دوران گلوبل سی ای او ، گول میز ، بھارتی کیمیاوی مادوں اور پیٹرولیم مصنوعات پر کنکلیو، زرعی وکیمیاوی صنعت، پلانٹ مشینری، پمپ اور والو، بھارت کے کیمیاوی مادوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے فورموں، امریکہ ، بھارت - ای یو و بھارت - مشرق - ایشیاء اور بین الاقوامی نمائش جیسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
کیمیاوی مادوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بھارتی صنعت، بھارتی معیشت کا اہم ترین جزو ہے اور یہ آٹو موٹیو، تعمیر، الیکٹرانکس، حفظان صحت، کپڑے کی صنعتوں اور ایف ایم سی جی جیسے مختلف کلیدی شعبوں کے فروغ میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ بھارتی کیمیاوی مادوں کی بر آمد میں 14-2013 کے مقابلے 22-2021 میں 106 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ 22-2021 میں کیمیاوی مادوں کی بھارتی بر آمدات 29 ہزار 296 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے، جبکہ 14-2013 میں بھارتی کیمیاوی مادوں کی بر آمدات 14 ہزار 210 ملین مالیت کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اس۔ ق ر۔
U- 12071
(Release ID: 1872607)
Visitor Counter : 152