وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے سوچھتا کے موضوع پر خصوصی مہم دوئم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 31 OCT 2022 6:55PM by PIB Delhi

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاع کی وزارت کے ذریعہ انجام دی گئی سوچھتاکے موضوع پر خصوصی مہم دوئم کی پیش رفت کی نگرانی کے حصے کے طور پر 31 اکتوبر2022 کو نئی دہلی میں ساؤتھ بلاک احاطہ میں معائنہ کیا ۔انہوں نے  وزارت کے اہلکاروں کے ذریعہ سوچھتا کو ایک عادت  کے طور پر ادارہ جاتی بنانےکی  ضرورت کا اعادہ کیا اور احاطہ کو صاف ستھرارکھنے میں  ا ن کی قابل ستائش کاوشوں کو قائم رکھنے پر زور دیا ۔

دفاع کے محکمہ کے تحت  خصوصی مہم میں تنظیموں سے تعلق رکھنے و الے 5835 آؤٹ اسٹیشن مقامات  / جگہوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں بی آر او، سی ایس ڈی، سی جی ڈی اے، سینک اسکول، چھاونیاں وغیرہ شامل ہیں ۔پی ایم او کے تمام زیر التواء حوالہ جات میں سے 99 فیصد کو نمٹا دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے زیر التواء تمام حوالہ جات میں سے 75 فیصد سے زیادہ کو نپٹایا جاچکا ہے ۔ 23181  دستاویزی شکل میں فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے 10045  دستاویزی فائلوں کو آفس طریقہ کار کے  تحت مرکزی سکریٹریٹ مینول کے مطابق ختم کر دیا گیا ہے۔ کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 6.05 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے اور محکمہ دفاع (سکریٹریٹ) میں 7475 مربع فٹ  اراضی کو مؤثر طریقے سے خالی کرادیا گیا ہے۔

صفائی ستھرائی کی مہم کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کچھ اختراعی طریقے اپنائے گئے ہیں۔ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے کٹے ہوئے پلاسٹک کے استعمال کی انوکھی ٹکنالوجی کو سڑک کی تعمیر میں استعمال کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو اب تک پروجیکٹ وارتک کے تحت بالی پاڑا-چاردوار-توانگ روڈ پر ڈھائی کلومیٹر ری سرفیسنگ، اروناچل پردیش میں پروجیکٹ ادایک کے تحت روئنگ-کورونو-پایا روڈ پر 1.0 کلومیٹر ری سرفیسنگ اور میزورم میں پشپک پروجیکٹ کے تحت ہنتھیال-سنگاؤ-سائیہا روڈ پر 5.22 کلومیٹر ری سرفیسنگ میں کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا چکا ہے۔

مسلح فورسیز کے میڈیکل سروسیز کے ڈائرکٹریٹ جنرل کے تحت ملٹری ہسپتالوں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ احاطے میں3۔آر (ریڈوس ری یوز، ری سائیکل)  یعنی کمی، پھر سے  قابل استعمال بنانے کے لئے  ا حاطہ میں کیوسک نصب کئے ہیں۔ خواتین کی قیادت میں اپنی مدد آپ گروپ کچرے کو جمع کرنے اور اسے الگ کرنے کے مقام سے دوبارہ  قابل  استعمال کرنے کے عمل میں شامل کرنے میں مصروف ہیں۔

چھاونی بورڈ، شاہجہاں پور (اتر پردیش) نے گھریلو گیلے کچرے (بائیو ڈیگریڈیبل) کی آن سائٹ کمپوسٹنگ متعارف کرائی ہے۔ اس مشق میں عام لوگوں کی مجموعی شرکت کو بڑھانے کے لیے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے ذریعے کامیابی سے بیداری کے پروگرام کئے گئے جن میں نکڑ ناٹکوں کا انعقاد، سوچھتا دوتوں کے ذریعے گھر گھر صفائی کے پیغام کوعام کرنے، اسکولی بچوں کے درمیان ڈرائنگ، مباحثہ اور دیگر مقابلوں وغیرہ کا انعقاد  کیا جانا  شا مل ہے ۔

وزارت دفاع 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک نئی دہلی میں واقع اپنے دفاتر اور تمام فیلڈ دفاتر اور مقامی  یونٹوں میں سوچھتا پر خصوصی مہم  دوئم چلا رہی ہے۔مذکورہ 14 سے 30 ستمبر 2022 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی۔اس مہم کے دوران مہم کی مدت کے لیے اہداف کی نشاندہی کی گئی اور اس سال فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ش ر۔ف ر

U.No:12068

 


(Release ID: 1872586) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi