اقلیتی امور کی وزارتت
خصوصی مہم دوئم اقلیتی امور کی وزارت اور اس کے زیر کنٹرول تنظیموں میں چلائی گئی
مہم کے اہم قابل توجہ شعبوں میں مختلف حوالوں، عوامی شکایات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، صفائی مہم کے مقامات کی نشاندہی، صفائی مہم، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا وغیرہ کا مؤثر طریقے سے نمٹانا شامل تھا
Posted On:
31 OCT 2022 7:26PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم دوئم شروع کی ہے جس میں سوچھتا اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔خصوصی مہم دوئم ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومت، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات، موجودہ قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے اورمجموعی طور پر صفائی، خلائی نظم و نسق،ریکارڈ کا انتظام، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا، صفائی مہم کے مقامات کی شناخت اورسرکاری دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت میں خصوصی مہم دوئم۔
خصوصی مہم دوئم اقلیتی امور کی وزارت اور اس کے زیر کنٹرول تنظیموں میں 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک چلائی گئی ہے۔ مہم کے قابل توجہ میدانوں میں مختلف حوالوں، عوامی شکایات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، صفائی ستھرائی کی مہم کی مقامات کی نشاندہی، صفائی مہم ، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا وغیرہ سے مؤثر طور پر نمٹنا شامل ہیں۔
مہم کے تیاری کے مرحلے (14 سے 30 ستمبر 2022) کو عہدیداروں کو حساس بنانے، مہم کے لیے زمینی کارکنوں کو متحرک کرنے، زیر التواء معاملات کی نشاندہی کرنے، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے، اسکریپ اور بے کار مواد کی شناخت وغیرہ کے لیے استعمال کیا گیا۔
سکریٹری، اقلیتی امور کی وزارت نے باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو زیر التواء وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوںوغیرہ کو نمٹانے کی ہدایت دی۔ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کےایس سی ڈی ایم پی پورٹل پر زیر التوا ءحوالہ جات کو نمٹانے میں کامیابی کی حیثیت کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
خصوصی مہم دوئم کو اقلیتی امور کی وزارت میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ متعلقہ مدت کے دوران کی گئی سرگرمیوں کی جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
خصوصی مہم دوئیم کے دوران صفائی مہم کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ صفائی مہم سے پہلے اور بعد کی تصاویر ذیل میں منسلک ہیں:
اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری نے وزارت کے افسران اور عملہ کے ساتھ سی جی او کامپلیکس آر کے پورم نئی دہلی اور ایچ سی او آئی، ممبئی(جو کی اقلیتی امور کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے ) کے مختلف احاطوں کا دورا بھی کیا۔ تاکہ سوچھتا کے خصوصی مہم کے بارے میں اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے بارے میں افسران اور عہدے دارا ن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
خصوصی مہم دوئم میں وزارتوں/ محکموں اور ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن افسران پر خصوصی توجہ دینا شامل ہے۔ اسی مناسبت سے اقلیتی امور کی وزارت سے وابستہ اداروں میں صفائی کے اقدامات مسلسل شروع کیے گئے ہیں۔
وزارت برائے اقلیتی امور کے ٹویٹر ہینڈل اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خصوصی مہم دوئم کے نفاذ کےلیے وزارت اور اس سے وابستہ تنظیموں کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میںسوشل میڈیا پر پیغام رسانی کی گئی ہے اور پی آئی بی کے واسطے سے پریس ریلیزیں جاری کی گئی ہیں۔
وزارت نے خصوصی مہم دوئم کے کلین ڈیسک، کلین سیکشن اور کلین کوریڈور کے پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزارت کے زیر اہتمام ایک صفائی مہم جس میں اقلیتی امور کی وزارت کے مختلف افسران اور عہدیداروں نے پرجوش شرکت کی منعقد کی گئی اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا گیا۔
وزارت اور اس سے وابستہ تنظیموں نے تقریباً 3.15 لاکھ روپے کی قیمت کے اسکریپ کو بھی ٹھکانے لگا دیا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ج (
U-12065
(Release ID: 1872585)
Visitor Counter : 113