وزارت خزانہ

ہریالی بڑھانے اور مائکرو فاریسٹ بنانے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ہرت آیکر پہل

Posted On: 31 OCT 2022 5:29PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے حکومت ہند کی سوچھتا کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والی خصوصی مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا جو 31 اکتوبر، 2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ دن (31 اکتوبر) سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی علامت ہے اور اسے قومی اتحاد کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

اس خصوصی موقع پر محکمہ انکم ٹیکس نے ہرت آیکر (انکم ٹیکس کے ذریعہ ہریالی کے حصول کا عزم) پہل کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل کے تحت محکمہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی عمارتوں اور دیگر عوامی علاقوں میں درخت لگا کر اور اس کے آس پاس مائکرو فاریسٹ بنا کر گرین کور کو بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔

ہرت آیکر پہل کے تحت سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب نتن گپتا نے آج یعنی 31 اکتوبر، 2022 کو پنجاب میں اٹاری سرحد کے قریب سی بی ڈی ٹی کے ممبر (ٹی پی ایس) محترمہ سنگیتا سنگھ کی موجودگی میں اس طرح کے پہلے مائکرو فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ چیئرمین سی بی ڈی ٹی نے محکمہ کے افسران اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آئندہ سال 31 اکتوبر 2023 تک ہرت آیکر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔

اس اقدام کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے محکمہ اپنے زیر انعقاد منعقدہ تقریبات اور پروگراموں میں معززین کا خیرمقدم کرتا رہے گا، جس میں گملوں کے پودے یا پھول کا ڈنٹھل بھی شامل ہوگا۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No.  12057

 



(Release ID: 1872439) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi