کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایم سی اے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا اہتمام کیا
Posted On:
31 OCT 2022 5:39PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)، حکومت ہند 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات کے نپٹارے کے لیے ایک خصوصی مہم 2.0 کا فعال طور پر اہتمام کر رہی ہے۔
شروعاتی مرحلے کے دوران شناخت شدہ تمام تر زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے زبردست کوششیں کی گئیں۔ سینئر افسران کے ذریعہ مختلف پیمانوں میں ہوئی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی گئی ہے۔
31 اکتوبر 2022 تک، مہم کے تمام تر 23 شناخت شدہ مقامات کی صاف صفائی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 22 لاکھ روپے کے بقدر کباڑ کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 115545 (ایک لاکھ پندرہ ہزار پانچ سو پینتالیس) کاغذی دستاویزات والی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 90957 (نوے ہزار نو سو ستاون) فائلوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔
پی ایم او اور ایم پی حوالوں کے تمام تر زیر التوا معاملات کا نپٹارہ کر دیا گیا ہے اور اس مدت کے دوران ایم سی اے کے ذریعہ عوامی شکایات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12052
(Release ID: 1872434)