بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے انتخابی کمیشن نے ، ای ایم بی میں عالمگیر  سطح پر ،انتخابی دیانت داری اور یکسانیت کے موضوع پر کانفرنس کی قیادت کی، ماریشش ،یونان اور  آئی ایف ای ایس نے کانفرنس میں شرکت کی


سب کی شمولیت والے انتخابات، جن میں عوام کی مجموعی خواہش کے اظہار  کی عکاسی ہوتی ہو،  جمہوریت کا شناختی نشان ہیں

سی ای سی جناب راجیو کمار نے ای ایم بی کی کارکردگی  والے سوشل میڈیا کے چیلنجوں کو اجاگر کیا ہے

ای ایم بی، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ایلگو ریدم اختیارات کا استعمال کریں گے تاکہ فرضی خبروں کی  پہلے سے سرگرم طریقے سے نشان دہی کی  جاسکے

بھارت کے انتخابی کمیشن نے  ای ایم بی  کے رول ، فریم ورک اور  صلاحیت  کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی، یہ کانفرنس جمہوریت سے متعلق سربراہ کانفرنس میں کئے گئے عزائم پر عمل در آمد کے مقصد سے منعقد کی گئی

Posted On: 31 OCT 2022 1:15PM by PIB Delhi

بھارت کے اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے  انتخابی کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے کے ساتھ آج انتخابی بندو بست سے متعلق اداروں کے رول، فریم ورک اور  صلاحیت کے موضوع پر  ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس  کانفرنس کا  انعقاد نئی دلّی میں بھارت کے انتخابی کمیشن نے انتخابات کی دیانتداری میں یکسانیت  کے موضوع  کے تحت  کیا۔ اس  کا قیام دسمبر 2021 میں منعقدہ جمہوریت کے لئے  سربراہ کانفرنس پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VFFP.jpg

افتتاحی تقریب میں سی ای سی جناب راجیو کمار نے  اپنے کلیدی خطبے میں کہا کہ آزادانہ، شفاف، سب کی شمولیت والے، قابل رسائی، اور  کسی چھیڑ چھاڑ سے پاک انتخابات، جو جمہوریت کا خاص جزو ہے، امن اور ترقیاتی تنوع کی پیشگی شرط ہے۔ یہ بنیادی تصورات  ایک مفاہمت  کا یہ پیکر پیش کرتے ہیں کہ  خود مختاری کا تعلق ملک کے عوام سے براہ راست ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کی شمولیت  کا مطلب نا برابری ، خاص  طور پر خواتین، معذور  افراد ، معمر افراد، نوجوان ووٹروں اور  پسماندہ سماج کے تئیں ختم کردینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EPTP.jpg

سی ای سی جناب راجیو کمار  کا ، افتتاح تقریب سے خطاب یہاں دیکھئے : https://youtu.be/YF5niqARHso

سی ای سی جناب راجیو کمار نے  بھارت میں جمہوریت کے نظریئے کو  اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت  ہمیشہ  بھارتی اقدار  کا حصہ رہی ہے، جو ایک طرز  زندگی ہے۔ اختلاف رائے، مذاکرات، مباحثے،  برداشت، غیر جارحانہ انداز  ہماری ثقافت کا اہم حصہ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے نتائج پر  عوام کا اعتماد ایک صحت مند جمہوریت  کا سب سے زیادہ بنیادی  عنصر  ہوتا ہے۔

 کانفرنس کے موضوع کی اہمیت پر  زور دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  انتخابی بندو بست سے متعلق اداروں  کا رول فریم ورک اور  صلاحیت  انتخابات کی دیانت داری کے لئے  بنیادی  تعمیری عنصر  ہے، کیونکہ  اس میں   کسی بھی  انتخابی جمہوریت  کے ، بنیادی  اور  کارکردگی  دونوں پہلو   شامل ہیں۔ سی ای سی جناب راجیو کمار  نے  دنیا کی جمہوریتوں  کو ، انتخابی بندو بست میں ای سی آئی کی مہارت کی پیش کش کی، تاکہ سربراہ کانفرنس کے عزائم کو حقیقت میں بدلنے کے تئیں پیش رفت کی جائے۔

آج کے ضمن میں انتخابی بندو بست سے متعلق اداروں کو  در پیش   سخت چنوتیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے   سی ای سی جناب راجیو کمار نے  ای ایم بی کے  بین شعبہ جاتی  کام کاج  پر  زور دیا ، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم  یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ  مواد  کو دکھاتے ہوئے  خبریں پیش کرنے کی پالیسیوں کے حامل ہیں، لیکن ان کے پاس  ایلگوریدم کی طاقت بھی  موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات خاص طور پر کہی  کہ جانے پہچانے طریقہ کار  پر مبنی  فرضی  خبروں کی  جلد نشریات  اور  ریڈ فلیگنگ ای ایم ڈی سے کوئی غیر منصفانہ امیدیں نہیں ہیں۔ جناب کمار نے یہ بھی  کہا کہ فرضی خبروں کی روک تھام  کے  اس طرح کے پہلے سے سر گرم  کسی طریقہ کار سے  انتخابی نتائج  کا اعتبار قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب راجیو کمار نے کہا کہ  یہ یکسانیت ایک دوسرے سے سیکھنے  کے لئے  ایک  صحیح پلیٹ فارم ہے، جیسا کہ ہم نے کووڈ کے دوران بھی کیا تھا۔ انہوں نے  کہا کہ  اس یکسانیت سے  مزید مذاکرات کا  موقع ملے گا ، تاکہ مواد سے متعلق  چنوتیوں اور موقعوں کے سلسلے میں تعاون دیا جائے۔

امریکہ کی چارج ڈی ایفئرس محترمہ الیزابیتھ جونز نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ بھارت کے ساتھ تعلق  انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  بھارت کے ساتھ شراکت داری عالمی چیلنجوں سے  نمٹنے  اور  دنیا بھر میں امن وسلامتی اور خوشحالی لانے میں   تعاون کرنے کے لئے مزید  مضبوط بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے  زور دے کر کہا کہ امریکہ اور بھارت  دونوں ممالک  نے  جمہوری ادارو ں کی تعمیر میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036VMD.jpg

بھارت کے انتخابی کمیشن کے جریدے ‘‘وائس انٹرنیشنل’’ کے  تازہ ترین شمارے میں ای ایم ڈی کے بہترین اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے، جس کی نقاب کشائی  اس موقع پر کی گئی۔ اس تاز شمارے کا موضوع ہے  ‘ووٹروں کی جانکاری اور بیداری کے لئے تعاون اور شراکت داری’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NXWU.jpg

مزید تفصیل کے لئے ٹوئیٹر تھریڈ @ECISVEEP پر  کلک کیجئے۔

آپ یہاں پر بھی کلک کرسکتے ہیں: https://eci.gov.in/files/file/14519-eci-to-host-a-two-day-international-conference-on-%E2%80%98role-framework-capacity-of-embs%E2%80%99-as-the-lead-for-the-cohort-on-%E2%80%98election-integrity%E2%80%99-as-a-follow-on-to-the-summit-for-democracy%E2%80%9D/

  1. https://eci.gov.in/ic/democracy-cohort-2022/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا س- ق ر)

(31-10-2022)

U-12039


(Release ID: 1872249)