زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق اورتعلیم کے محکمے نے  سرکاری دفتروں میں دوسرے مرحلے کی سووچھتا مہم اور سرکاری کام کاج میں التوا کو کم کرنے پرخصوصی توجہ دی


ملک میں کے وی کے نے مائیکرو بائل پر مبنی ،زرعی کچرے  کے بندو بست  کے لئے 900  گاؤوں کو گود لیا

Posted On: 28 OCT 2022 1:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے  2 اکتوبر  سے 31  اکتوبر  2022  تک  خصوصی مہم  دوئم کا اعلان کیا، جس میں سرکاری دفتروں میں صفائی ستھرائی اپنانے اور  سرکاری کام کاج میں  تاخیر کو کم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔  حکومت نے  کام کاج کو  بر وقت نمٹانے  اور سرکاری دفتروں میں  کام کاج میں تاخیر کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ملک میں کرشی وگیان کیندر  (کے وی  کے)  نے  900  گاؤوں کو گود لیا ہے، جہاں  مائیکرو بائل  پر مبنی  ، زرعی کچرے کے بندو بست  اور  ورمی کمپوسٹنگ  کو فروغ دیا جائے گا۔ 22  ہزار 678  کسانوں کو  زرعی باقیات کے  مائیکرو بائل  طریقے سے سڑائے اور گلائے جانے، نامیاتی کچرے کو  ورمی پوسٹ میں تبدیل کئے جانے سے متعلق ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے دکھایا ہے۔ ورمی پوسٹ کے عمل  کے بارے میں کسانوں کے علاوہ، 3 ہزار اسکولی بچوں میں بھی بیداری پیدا کی گئی ہے۔

فصل کی باقیات   مٹی کی زر خیزی  میں اضافے اور  فصل میں اضافے  کے نقطہ  نظر سے  کافی اہم ہوتی ہیں ۔ یہ باقیات  پوری طرح گلائے سڑائے جانے کے بعد کار آمد ہو جاتی ہیں۔ فصل کی زیادہ تر باقیات کے ، گلنے سڑنے کے قدرتی عمل کی لمبی  مدت  کی وجہ سے کسان، انہیں جلاتے دیتے ہیں، جس کی وجہ سے دستیاب اثاثہ   کچر میں بدل  جاتا ہے  نیز  اس کے سبب ماحول میں آلودگی پیدا  ہو جاتی ہے۔پوسا  ڈی کمپوزر جیسی  مائیکرو بائل ٹیکنالوجیز کی وجہ سے سڑنے گلنے کا عمل تیز رفتار ہو جاتا ہے اور  اس کی وجہ سے  مختصر مدت میں ہی  اعلیٰ درجے کی  آرگینک کھاد تیار ہو جاتی ہے۔ زرعی باقیات اور  گائے کے گوبر نیز  رسوئی  کے کچرے جیسے دیگر کچرے  کو  جزوی طور پر  سڑائے گلائے جانے  کے بعد ورمی کمپوسٹ میں بدلا جاسکتا ہے، جس میں  مستعد قسم  کے کیچوؤں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ورمی کمپو سٹ، پودوں  کے لئے  لازمی  تغذیاتی اجزاء فراہم کرتی ہے ، مفید  مٹی مائیکروبز کو فروغ دیتی ہے اور  مٹی کی زرخیری میں اضافہ کرتی ہے، جس کی وجہ سے فصل کی پیداواریت میں اضافہ ہوتا ہے اور دیر پائیگی کی یقین دہانی ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-12038



(Release ID: 1872226) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu