سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ناگپور سے پُنے کا سفر محض 8 گھنٹے رہ جائے گا
Posted On:
30 OCT 2022 7:33PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ناگپور سےپنے کے سفر میں محض 8 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ ایک سلسلے وار ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ناگپور اور پُنے کے درمیان سفر کرنے والوں کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ناگپور - ممبئی سمردھی مہا مارگ کو چھتر پتی سمبھا جی نگر (اورنگ آباد ) کے قریب ایکسِس کنٹرول گرین ایکسپریس وے کے پُنے، چھتر پتی سمبھا جی نگر اورنگ آباد سے سے جوڑا جائے گا، جس کی تجدید حال ہی میں پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک این ایچ اے آئی تعمیر کرے گی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ اس سے سمردھی مہا مارگ کے ذریعہ پُنے اور چھتر پتی سمبھا جی نگر (اورنگ آباد ) کے درمیان سفر کرنے والوں کا محض ڈھائی گھنٹے کا وقت لگے گا اور ناگپور اور چھتر پتی سمبھا جی نگر (اورنگ آباد) کے درمیان سفر کا وقت محض ساڑھے پانچ گھنٹے رہ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا س- ق ر)
U-12026
(Release ID: 1872165)
Visitor Counter : 120