عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مودی کا حکمرانی ماڈل مستقبل میں بھی پائیدار رہنے کے وعدے کے ساتھ گزشتہ 20 سال سے برقرار ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھارت کو آئندہ چند برسوں میں دنیا کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنے کے لئے ایک لمبی چھلانگ کے لئے تیار کر رہا ہے


وزیر موصوف نے چنئی کے خواتین کے وشنو کالج میں ’’ مودی @ 20 - ڈریمز میٹ ڈیلیوری ‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیا

مودی ایٹ 20 نے 2047 ء کے بھارت کے لئے بنیاد رکھی ہے

مودی تمل ناڈو میں بہترین بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور تمل کو مزید مقبول بنانے کے لئے پرعزم ہیں

Posted On: 29 OCT 2022 5:45PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنا لوجی   ؛ زمینی سائنس  کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی ، اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکمرانی کا ماڈل مستقبل میں بھی پائیدار  رہنے کے وعدے کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے برقرار ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ اگلے چند سالوں میں دنیا کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنے کے لئے بھارت کو لمبی چھلانگ لگانے کے لئے تیار کر رہا ہے  یعنی اسے ہم مختصر  طور پر کہہ سکتے ہیں کہ مودی ایٹ 20  کے ذریعے 2047 کے بھارت کے لئے  بنیاد رکھی جا رہی ہے ۔

چنئی کے خواتین کے وشنو کالج میں ’’ مودی @ 20 - ڈریمز میٹ ڈیلیوری ‘‘ کے موضوع پر کتاب سے متعلق  کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’ مودی @ 20 ‘‘ کے اثرات اور جذبے کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کتاب کو ، اس کے پورے  حقیقی تناظر میں پوری طرح پڑھا جائے ۔

djs-1(2)RJDI.jpg

 

اس سال مئی میں ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب  مودی نے وعدہ کیا تھا کہ مرکز بہترین بنیادی ڈھانچے  میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور تمل کو مزید مقبول بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ  پی ایم مودی نے تمل ناڈو کو ایک خاص جگہ قرار دیا اور تمل زبان کو ابدی اور عالمی ثقافت کے طور پر اس کی تعریف کی۔  جناب مودی نے تمل کی تعریف میں قوم پرست شاعر سبرامنیا بھارتی کے ایک مقبول شعر کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ تمل ناڈو میں ہر میدان سے کوئی نہ کوئی سبقت لے رہا ہے۔

’’ مودی @ 20: ڈریمز میٹ ڈیلیوری ‘‘ امت شاہ، ایس جے شنکر، امیش ترپاٹھی، پی وی سندھو، انوپم کھیر اور سدھا مورتی اور دیگر کے لکھے ہوئے ابواب کی تالیف ہے۔

کتاب ’’ مودی @20... ‘‘ میں شامل کئی ابواب میں سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امت شاہ کے باب کا حوالہ دیا ، جس کا عنوان ہے ، ’’ ڈیموکریسی ، ڈیلیوری اینڈ پالیٹکس آف ہوپ  ‘‘ ، جس میں قوم کی مایوسی کی جگہ امید کو اجاگر کیا گیا ہے اور سدھا مورتی کے باب میں  ، جناب مودی کی قیادت میں پرامید بھارت کی بیداری کی عکاسی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر کا باب جناب مودی کے ذاتی تعلقات  کو اہمیت دینے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جناب نریندر مودی واحد واحد رہنما ہیں ، جنہوں نے بطور سربراہِ حکومت پہلے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر 20 سال مکمل کئے ہیں  اور دنیا بھر میں بھی یہ ایک نادر کارنامہ ہو سکتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جناب مودی کا ماضی میں رکن پارلیمنٹ رہے بغیر کسی وزیر اعلیٰ کا براہ راست وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کا یہ نادر واقعہ ہے۔

اور سب سے بڑی امتیازی بات یہ ہے کہ جناب مودی 2002 ء میں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے کبھی بھی حکومت یا انتظامیہ میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی انہوں نے ماضی میں چاہے مقامی سطح پر ہو یا ریاستی سطح پر یا قومی سطح پر ، کوئی الیکشن نہیں لڑا تھا  اور وہ زیادہ تر تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے ۔

اس طرح  ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  ہمیں اس بات کا مطالعہ اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کون سے ضروری عوامل ہیں ، جنہوں نے مودی کے گورننس ماڈل کو 20 سال تک برقرار رکھا اور 20 سال سے کے بعد بھی جاری رہے گا ۔ اہم بات یہ ہے کہ ریٹرن کم کرنے کے اصول سے متاثر ہونے کے بجائے جناب مودی کی 20 سال کی حکمرانی کے ہر گزرتے سال نے بڑھتا ہوا ریٹرن  ظاہر کیا ہے اور ہر نئے چیلنج نے اس گورننس ماڈل کو مضبوط، زیادہ موثر اور پائیدار ابھرنے کے قابل بنایا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، اس بات کو اجاگر کیا کہ جناب مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، ان کا پہلا چیلنج بھج  میں ایک تباہ کن زلزلہ تھا اور جب انہوں نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 20 سال مکمل کئے، ان کے سامنے تازہ ترین چیلنج 140 کروڑ عوام کے ملک میں پھیلنے والی کووڈ وباء تھی۔  ان چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے اور مشکلات کو خوبی میں بدلنے کے بارے میں ایک تحقیقی مطالعہ، جناب مودی کے منفرد اور خصوصی کام کے انداز کو بھی منظر عام پر لائے گا ، جس میں ، ان کے 24 گھنٹے ساتوں دن  بھرپور توجہ کے ساتھ ، ہر موضوع پر گہرائی میں جانے کی ان کی ناقابل تسخیر جستجو ہے تاکہ وہ ان تمام موضوعات پر نئے نظریات پیش کرنے کے قابل ہو سکیں  یہاں تک کہ ان افسران کے لئے بھی ، جو انہیں ، ان موضوعات کے بارے میں بتاتے ہیں  ۔  نئے نظریات اور اختراعات کو کس طرح  زمینی سطح سے جوڑا جائے ، یہ چیز انہیں ، اس بات کو یقینی بنانے کے قابل بناتی ہیں کہ ’’ خواب ہی منزل تک پہنچاتے ہیں  ( ڈریمس میٹ ڈیلیوری ) ‘‘ ، جو کہ کتاب کا عنوان ہے ۔

 

djs-3Q23C.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جہاں ایک طرف، جناب مودی نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی ) جیسے اقدامات کے ذریعے آخری فرد تک  ترسیل کے لئے ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا ، وہیں ان کی حکمرانی زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی گئی ، جس نے نہ صرف لوگوں کے لئے سنگل پورٹل، سنگل فارم وغیرہ جیسے اقدامات کے ذریعے عام شہری زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے میں مدد کی بلکہ ’’ مشن کرم یوگی ‘‘  جیسے اختراعی نظریات کے ذریعے سرکاری ملازمین کے ذریعے خدمات کی با مقصد ڈیلوری کو بھی یقینی بنایا۔

جناب نریندر مودی نے بھارت کو مستقبل کا ویژن دیا ہے اور 15 اگست ، 2015 ء کو لال قلعہ کی فصیل سے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں ’’ اسٹارٹ اپ انڈیا - اسٹینڈ اپ انڈیا ‘  کے بارے میں بات کی، جب اس ملک میں اسٹارٹ اپ کا تصور تقریباً بہت معمولی تھا۔ آج، بھارت اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امرت مہوتسو کے بارے میں ، جو کچھ دوہراتے رہتے ہیں ، اس کا بھی ایک مطلب ہے کیونکہ وہ اگلے 25 سالوں میں بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور ان کا حکمرانی ماڈل عالمی میدان میں اپنی شناخت بنانے کے لئے قوم کی صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

کتاب ’’ مودی @2.0- ڈریمز میٹ ڈیلیوری ‘‘ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی بھارت کی سیاست میں عروج حاصل کرنے کے بارے  میں ہے ۔ یہ کتاب ملک پر ان کے اثر و رسوخ کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے کہ بھارت کی حکمرانی کے نمونے اور سیاسی تاریخ کو آسانی سے دو الگ الگ ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے یعنی  مودی سے پہلے اور مودی کے بعد۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11992


(Release ID: 1871916) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu