سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بزرگ شہریوں کے لیے اسکیمیں
Posted On:
26 JUL 2022 4:49PM by PIB Delhi
مردم شماری 2011 کے مطابق، بزرگ شہریوں کی آبادی، تقریباً 10.38 کروڑ تھی، جو ملک کی کل آبادی کا 8.6 فیصد بنتی ہے۔
بزرگ افراد کے بارے میں قومی پالیسی 1999، جو اس وقت نافذ ہے، ریاستی معاونت کا تصور کرتی ہے تاکہ ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مالی اور خوراک کے تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، پناہ گاہ، سلامتی اور دیگر ضروریات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اٹل وایو ابھیودے یوجنا کی امبریلا اسکیم کے تحت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کا محکمہ، بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ،مختلف فلاحی اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔ ایسی اسکیموں کی تفصیلات ضمیمہ میں موجود ہیں۔
ضمیمہ
اٹل وایو ابھیودے یوجنا کی امبریلا اسکیم، جو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعہ چلائی جارہی ہے، ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کا وژن رکھتی ہے جہاں بزرگ شہری مضبوط سماجی اور بین نسلی بندھن کے ساتھ صحت مند، خوش، بااختیار، باوقار اور خود انحصاری کی زندگی گزاریں۔ امبریلا اسکیم میں بزرگ شہریوں کے لیے درج ذیل فلاحی اسکیمیں ہیں:
1۔ بزرگ شہریوں کے لئے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی):
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت،بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے نام سے ایک مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم نافذ کرتی ہے جس کے تحت عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں(آئی ایز) کو، بزرگ شہریوں کے ہومس/ مسلسل دیکھ بھال کے ہومز، متحرک طبی دیکھ بھال کرنے والے یونٹس وغیرہ کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے امداد دی جاتی ہے۔ ان میں رجسٹرڈ سوسائٹیز/پنچایتی راج ادارے (پی آر آئیز)/مقامی ادارے؛ غیر سرکاری/رضاکارانہ تنظیمیںشامل ہیں۔
2۔ بزرگ شہریوں کے لیے ریاستی ایکشن پلان )ایس اے پی ایس آر سی):
ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساس اور اہم کردار کی ستائش کرتے ہوئے، ہر ریاست نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سےتوقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مقامی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کریں اور اپنے بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے ریاستی ایکشن پلان بنائیں۔یہ ریاستی ایکشن پلان پانچ سال کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ایک سالانہ ایکشن پلان پر مشتمل ہوسکتا ہے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ، ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے ریاستی ایکشن پلان کی تشکیل اور نفاذ کے لیے فنڈس جاری کرتا ہے۔
3۔ راشٹریہ وایو شری یوجنا (آر وی وائی):
راشٹری وایو شری یوجنا (آر وی وائی) مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے جسے بزرگ شہریوں کے بہبود کے فنڈس سے مالیہ فراہم کیا جاتا ہے۔ آر وی وائی کی اسکیم کے تحت غریبی کی سطح سے نیچے کے زمرے سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں یا ان بزرگ شہریوں کو جن کی آمدنی پندرہ ہزار روپئے ماہانہ سے کم ہے اور عمر سے متعلق کم بینائی، سماعت کی کمزوری، دانتوں کا گرنا وغیرہ جیسی بیماریوں سے متاثر شہریوں کو امداد اور معاون آلات فراہم کئے جاتے ہیں۔واکنگ اسٹک، بیساکھی، واکر/بیسائیاں، تپائی/ کواڈپوڈ، سماعت کے آلات، وہیل چیئر، مصنوعی دانت اور عینکیں جیسے ایڈز اور معاون آلات، مستحقین کو مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کو بھارت کی مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن (اے ایل ا ٓئی ایم سی او) کے ذریعے لاگو کیا جارہا ہے جو کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کی ایک کمپنی ہے۔
4۔ بزرگ شہریوں کے لیے معاش اور ہنرمندی کے اقدامات:
اس کا مقصد بزرگ شہریوں کو ان کی کمائی میں اور عزت نفس کو تقویت دینے کے مواقع فراہم کرکے ان کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہے۔ملک کے بزرگ شہریوں کو ذاتی مدد کے گروپ کی ترغیب دینا تاکہ وہ ایسی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اپنے آپ کو مصروف رکھیں، جن کے نتیجے میں فروخت کے قابل مصنوعات بن سکتی ہیں۔ اس اسکیم کے دو پروگرام ہیں:
- عزت نفس میں اہل بزرگ شہریوں کے لیے دوبارہ روزگار (ایس اے سی آر ای ڈی) کا پورٹل – یہ پروٹل بزرگ شہریوں کو مخصوص عہدوں کے لیے، نجی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فراہم کرکے، ورچوئل میچنگ کے ذریعے، لوگوں کو یکجا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس غرض سے وزارت نے بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر یکم ا کتوبر 2021 کو ایس اے سی آر ای ڈی پورٹل (http://sacred.dosje.gov.in) کو قوم کے نام وقف کیا ہے۔
- یہ سماجی تعمیر نو کے لیے ایکشن گروپس (اے جی آر اے ایس آر گروپس): بزرگ شہریوں کو ذاتی مدد کے گروپس (ایس ایچ جیز) بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو انھیں ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری طور پر وقت شراکت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے لیے ایس ایچ جیز ’سماجی تعمیر نو کے مقصد والے ایکشن گروپوں کے طورپر کام کریں گے‘۔
5۔ سلور اکنامی کو فروغ دینا:
عام طور پر درپیش مسائل کے لیے، آؤٹ آف دی بکس اور اختراعی حل کو فروغ دینے کی غرض سے، اس اقدام کے تحت بزرگوں کی فلاح وبہبود کے لیے، مصنوعات، عمل اور خدمات تیار کرنے کے لیے اختراعی اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کی جائے گی نیز ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔منتخب اسٹارٹ اپس / اسٹارٹ اپس آئیڈیاز کو ایک کروڑ روپئے تک فی پروجیکٹ کی ایکویٹی سپورٹ فراہم کی جاسکتی ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اسٹارٹ اپ میں حکومت کی مجموعی ایکویٹی 49 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے لیے ایس اے جی پورٹل (http://sage.dosje.gov.in) کو 04 جون 2021 کو شروع کیا گیا ہے۔
6۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے سی ایس آر فنڈز کو چینلائیز کرنا:
اس اقدام کا مقصد سی ایس آر فنڈز کو، بزرگوں کی دیکھ بھال کے منصوبوں کے لیے مناسب طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ کمپنیوں کے قانون کی دفعہ 135 کے شیڈیول VII کے تحت ، بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہوم، ڈے کیئر سینٹرس اور اس طرح کی سہولیات کا قیام، سی ایس آر فنڈنگ کے لیے منظور شدہ عناصر ہیں۔
7۔بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن (14567) – بزرگ لائن
وزارت نے بزرگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ، بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ یہ ہیلپ لائن پورے ملک میں شروع کی گئی ہے اور اسے معمر افراد کے بین الاقوامی دن یعنی یکم اکتوبر 2021 کے موقع پر ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ نے ٹول فری نمبر 14567 کے ذریعے قوم کے نام وقف کیا ہے۔
8۔ وایو شریشٹھ سمان – بزرگ شہریوں کے لیے قومی ایوارڈ کی ایک اسکیم:
بزرگ شہریوں کے لیے قومی ایوارڈ ’وایوشریشٹھ سمان‘، معروف اور نمایاں اداروں یا تنظیموں اور مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ وایو شریشٹھ سمان ایوارڈ ہر سال یکم اکتوبر کو ، صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے وگیان بھون نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا جاتا ہے۔ کچھ زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ، ایک یادگار اور نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج لوک سبھا میں ا یک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.11950
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1871781)
Visitor Counter : 158