الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے تحت مختلف دفاتر نے خصوصی  مہم 2.0 میں جوش و خروش   کے ساتھ حصہ لیا


سوچھتا مہم میں سائبر دنیا میں صفائی ستھرائی  شامل ہے جس کا مقصد  سائبر سیکیورٹی ، سائبر سیفٹی اور سائبر ہائیجن بڑھانا ہے

​​​​​​​حکومت ہندوستان میں اپنے صارفین کے لئے ایک آزاد، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 28 OCT 2022 6:24PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ذریعہ   02.10.2022 سے 31.10.2022 تک خصوصی مہم  2.0 وزارت کے دفتر کے احاطے اور ملک بھر میں اس کے سبھی اداروں  میں صفائی کی سرگرمیوں کو  شروع کرنے کی مسلسل کوشش  جاری ہے۔ سوچھتا مہم میں نہ صرف باہری فزیکل سوچھتا کے سلسلے میں بلکہ سائبر دنیا میں سائبر سیکیورٹی، سائبر سیفٹی اور سائبر سوچھتا  میں اضافہ کرنے کے بارے میں صفائی  ستھرائی بھی شامل ہے۔

 

 

PIC 1.jpeg

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر الیکٹرانکس نکیتن بھون میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کا دورہ کرتے ہوئے

 

حکومت ہند ہندوستان میں اپنے صارفین کے لئے ایک آزاد ، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپیوٹر ایمرجنسی ریلیف ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) نے اکتوبر 2022 کو سائبر سیکیورٹی مہینے کے طور پر منایا۔ سی ای آر ٹی-ان نے آئی ایس ای اے کے ساتھ ملک میں سائبر سوچھتا  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹوئٹر جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مستقل طور پر موجودگی درج کی۔

 

PIC 2.jpg  PIc 7.jpeg

سوچھتا ابھیان میں حصہ لیتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت کے  افسران

 

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور اس کے اداروں  کے ذریعہ عمل درآمد کے لیے یومیہ وار ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس کا 2 اکتوبر 2022 کو خصوصی مہم 2.0 کے آغاز پرحلف لیا گیا تھا۔ اسی دن 3.0 کلومیٹر کی الیکٹرانکس نکیتن آفس کمپلیکس سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم  تک واپسی میں فٹ انڈیا رن کا اہتمام کیا گیا۔

 

 

PIC 5.jpeg  PIC 3.jpeg

خون کے عطیہ کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے اور سوچھتا کا عہد کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے افسران

 

11 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز-ایمس کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر الیکٹرانکس نکیتن بھون میں  خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹیکنالوجی  کی وزارت کے تقریباً 70 افسران نے خون کے عطیہ کی مہم میں حصہ لیا۔

اس خصوصی مہم کے دوران، مائی گو( MyGov (کے ذریعہ پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست اور ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک (ایس یو پی)  پر پابندی اور ٹھوس اور رقیق کچرے کے  بندوبست  پر ای-کچرا حلف لینے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

الیکٹرانکس نکیتن بھون اور ملک  کے سبھی الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے اداروں  میں بھی ایک اہم سوچھتا مہم چلائی گئی ہے۔ اس میں دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد عام  صاف صفائی کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11976)



(Release ID: 1871738) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi