اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے سووچھتا 2.0 کے حصے کے طور پر ایک بڑے باغ میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا اور دو شیروں کو گود لیا

प्रविष्टि तिथि: 27 OCT 2022 7:59PM by PIB Delhi

بھارت کے ماحولیات اور آب و ہوا کے لئے سازگار کان کنی کرنے والے ادارے اور ملک میں سب سے زیادہ مقدار میں خام لوہا پیدا کرنے والے ادارے این ایم ڈی سی نے حیدر آباد میں نہرو زولوجیکل پارک میں 27 اکتوبر 2022 کو ایک بڑے ب اغ میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا اور دو شیروں- ایک رائل بنگال ٹائیگر اور ایک سفید شیر کو گود لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A9Q7.jpg

این ایم ڈی سی، آب و ہوا کی دیکھ بھال اور اسے محفوظ بنانے اور دیر پا ترقی کے کاموں میں مسلسل پیش پیش رہتی ہے۔ سووچھتا 2.0 مہم کے حصے کے طور پر، کمپنی نے ملک کی متنوع بناتات اور حیوانات کے تحفظ میں مدد کرنے کی غرض سے، انہیں محفوظ بنانے اور نگہداشت سے متعلق مختلف پہل قدمیوں کا آغاز کیا ہے۔ 2 اکتوبر 2022 کو سووچھتا  مہم کے آغاز کے بعد سے این ایم ڈی سی نے سووچھ بھارت ابھیان کی اہمیت کے بارے میں متعدد صفائی ستھرائی کی مہمیں، شجر کاری سے متعلق مہمیں، پربھات پھیریاں اور چڑیا گھر میں شجر کاری کی مہم، این ایم ڈی سی کے ریسورس پلاننگ کے محکمے کی ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق ڈویژن کی ذہنی کاوش کا نتیجہ ہے اور یہ حیاتیاتی تنوع کو محفوظ بنانے کی کوشش کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TKST.jpg

 

شجر کاری اور شیروں کو گود لینے کی یہ مہم، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب، فائنانس کے ڈائرکٹر جناب امیتابھ مکھرجی، نہرو زولوجیکل پارک کے منتظم جناب ایس راج شیکھر (ڈی سی ایف) اور این ایم ڈی سی کے عہدیداروں، نہرو زو لوجیکل پارک اور تلنگانہ سرکار کے جنگلات کے محکمے کے اہلکاروں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سمیت نے کہا کہ این ایم ڈی سی نے ہمیشہ ایک ذمہ دار کان کنی کرنے والے ادارے کا کردار ادا کیا ہے اور وہ معدوم ہوجانے  کے خطرے سے دوچار حیوانات اور بناتات کے تحفظ کے تئیں عہد بند ہے۔ ملک کے کام کنی کرنے والے ایک ادارے کے طور پر این ایم ڈی سی، لوگوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں محفوظ بنانے اور اس کرہ ارض کے  ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے کی غرض سے خاطر خواہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاندار رائل بنگال ٹائیگر، ہمارے ملک کا قومی جانور ہے اور سفید شیر نایاب نسلوں میں سے ایک ہے۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ عوام اور اس کردہ ارض کے لئے ماحولیاتی توازن کو قائم کرنے میں حیاتیاتی تنوع کس قدر اہمیت رکھتا ہے۔ سووچھتا 2.0 کے ذریعہ اس کرہ ارض کے ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے کی غرض سے ہماری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہم ان دو شیروں کو گود لے کر، حیاتیاتی تنوع کو محفوظ بنانے اور اسے قائم رکھنے کے مقصد سے  اپنا کردار ادا رکرنے کے تئیں عہد بند ہیں۔

جناب امیتابھ مکھرجی نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کی برقراری والا مستقبل، آراضی کے بنجر بننے کے عمل پر قابو پانے اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان پر روک تھام کے ساتھ ساتھ جنگلات کی دیکھ بھال اور بندوبست سے متعلق مجموعی اور لگاتار کوششوں کا متقاضی ہے۔ این ایم ڈی سی اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ آج کئے گئے ہمارے اقدامات ملک کے مستقبل کو طے کریں گے اور نہرو زولوجیکل پارک میں شجر کاری اور شیروں کو گود لینے سے متعلق پہل قدمیوں کا ایک حصہ بننا ان کے لئے باعث وقار ہے۔

شیروں کو گود لینے اور شجر کاری سے متعلق مہم کے بعد چڑیا گھر کا دورہ کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع  م۔ ن ا۔

U- 11947


(रिलीज़ आईडी: 1871500) आगंतुक पटल : 158
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi