جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے خصوصی مہم۔ 2.0 میں شرکت کی


یہ خصوصی مہم۔ 2.0 ،دو اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک کے زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کی غرض سے چلائی جارہی ہے

Posted On: 27 OCT 2022 8:48PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک کے زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کی غرض سے، سووچھتا مہم اور ایک خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کررہی ہے۔ اس مہم کے دوران وزارت کی دو سی پی یو ایس، انڈین رینیو ایبل اینرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ اور سولر اینرجی کاپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ اور وزارت کے تین خود مختار ادارے ّنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر اینرجی (این آئی ایس ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انڈ اینرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو اینرجی (ایس ایس ایس۔ این آئی بی ای) بھی وزارت کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس خصوصی مہم کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی غرض سے ان پی ایس یوز اور خود مختار اداروں کے لئے نوڈل افسران بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت   ایم این آر ای نے سبھی زیر التوا معاملوں کو ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کی غرض سے، وزارت کے ڈویژنل سربراہاں پی ایس یوز کے ایم ڈی/ سی ایم ڈی اور اداروں کے ڈی جیز کے ساتھ اس خصوصی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اٹل اکشے اورجا بھون کے احاطے میں سووچھتا کا ہفتہ وار جائزہ بھی لیا گیا ہے۔  اس مہم کے دوران پرانے ریکارڈس اور کاغذات وغیرہ کی چھٹائی کرنے اور فالتو اور بے کار سامان اور کباڑ وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کی غرض سے، دفاتر کے احاطوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر خاص زور دیا گیا ہے۔

دفاتر کو کاغذ کے استعمال سے مبرا بنانے کی خاطر، وزارت میں ای۔ آفس پر پوری طرح عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ وزارت میں ریکارڈ روم میں کمپیکٹرس نصب کئے گئے ہیں تاکہ پرانے ریکارڈس اور کاغذات وغیرہ ہٹانے کے بعد، فائلوں اور ضروری ریکارڈس کو اسٹور کیا جاسکے۔

 

اس خصوصی مہم کے تحت شرکاء میں جوش و خروش پیدا کرنے اور پھر مزید پیش رفتا کرنے کی غرض سے وزارت کے سبھی عہدیداروں اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سووچھتا مہم اور خصوصی مہم 2.0 کے لئے ہر ہفتے تین گھنٹے مختص کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع  م۔ ن ا۔

U-11944


(Release ID: 1871468) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi