صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے ایوین انفلیونزا کی وبا کی جانچ کے لئے کیرلا میں اعلی سطحی ٹیم تعینات کی
Posted On:
27 OCT 2022 5:49PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے ریاست میں ایوین انفلیونزا کی وبا کا جائزہ لینے کے لئے کیرلا میں ایک اعلی سطحی ٹیم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ٹیم وبا کی تفصیل اور گہرائی سے جانچ کرے گی اور سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ سونپے گی۔
کیرلا کے لئے سات رکنی مرکزی ٹیم میں تپ دق اور سانس کے بیماریوں سے متعلق قومی ادارہ، نئی دہلی، بیماری کی روک تھام کا قومی مرکز، نئی دہلی، ایپی ڈیمیو لوجی کا قومی ادارہ، چنئی اور طبی سائنس کا کل ہند ادارہ ، ایمس، نئی دہلی کے ماہرین شامل ہیں۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود، بنگلور کے علاقائی دفتر میں سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر راجیش کدامنی اس ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔
یہ ٹیم صحت عامہ کے اقدامات ، انتظامی رہنما خطوط اور پروٹوکول کا خیال کرتے ہوئے ریاستی صحت کے محکموں کی بھی مدد کریں گے تاکہ ریاست کی جانب سے ایوین انفلیونزا کے درج کئے جارہے معاملوں میں اضافے کو روکا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن ا۔
U-11938
(Release ID: 1871450)
Visitor Counter : 163