ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وسیع ترقی انسان کے بنائے گئے فائبر  کی صنعت سے ہوگی: جناب گوئل


ٹیکسٹائل  صنعت  کو پورا اعتماد ہے کہ وہ 5 – 6  برسوں میں برآمدات کو  بڑھا کر 100  ارب امریکی ڈالر تک پہنچا دے گی

Posted On: 27 OCT 2022 7:08PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وسیع ترقی انسان  ساختہ فائبر صنعت سے  ہو گی ۔ یہ بات ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صنعت کے نمائندوں میں پی ٹی اے، ایم ای جی، فائبر، یارن، فیبرک اور گارمنٹس کے پروڈیوسر شامل تھے۔

وزیر  موصوف نے صنعت کے نمائندوں  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسے مرحلے تک پہنچنے کی خواہش کرنی چاہئے  ، جہاں گھریلو سپلائی سے  ہی پوری مانگ مکمل کی جا سکے  اور اس طرح صنعت  کو آتم  نربھر  بنایا جا سکے  گا ۔ یہ پولیسٹر ویلیو چین میں شامل لاکھوں بنکروں کے لئے خام مال کی دستیابی کو یقینی بنائے گا، جس سے تیار شدہ سامان کی پیداوار میں اضافہ ہو گا  اور برآمداتی اہداف کو حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ صنعت کو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیے اور پوری ویلیو چین میں پولیسٹر  کے پروڈیوسر اور صارفین کے درمیان مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔

صنعت کے نمائندوں نے  ، اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اگلے 5 سے 6 سالوں میں 100 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات حاصل کر لیں گے ۔

صنعت کے نمائندوں نے کہا کہ پولیسٹر کی تیاری کے لئے اہم خام مال  یعنی پیوریفائیڈ ٹیریفتھلک ایسڈ ( پی ٹی اے ) اور مونو ایتھلن گلائیکول ( ایم ای جی ) کی پیداوار کو بڑھانا بہت اہم ہے ۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کی اضافی صلاحیتیں قائم کی جا رہی ہیں اور ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کی جانب سے لاکھوں لومز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  11919

 



(Release ID: 1871419) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Gujarati