سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم دکش یوجنا کا نفاذ

Posted On: 27 JUL 2022 2:02PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بنانے کی وزیر مملکت  محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2022-23 کے لیے یوجنا کے تحت مختص فنڈز کی رقم 84.00 کروڑ روپے ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے   07.08.2021   کوپی ایم دکش پورٹل اورپی ایم دکش موبائل ایپ  کی شروعات کی ہے۔پی ایم دکش پورٹل کایو آر ایل pmdaksh.dosje.gov.in ہے اوریہ  پی ایم دکش   موبائل ایپ  پرپلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

اسکیم کی تفصیلات بشمول اس کے اغراض و مقاصد ضمیمہ-I میں دئے گئے ہیں۔

تربیت یافتہ امیدواروں کی تقرری ،تربیت،جائزے اور سرٹیفیکیشن کی تکمیل کے بعد کی جاتی ہے۔ جنہوں نے مذکورہ یوجنا سے فائدہ اٹھایا ہے ان تربیت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات  ضمیمہ II میں دی گئی ہیں اور انہیں 2020-21 اور 2021-22 کے دوران تقرری فراہم کی گئی ہے ۔

ضمیمہ-I

1. پس منظر

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے اینڈ ای)، سماج کے سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ  ان طبقات کو بااختیار بنانا چاہتی ہے  جس میں درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل ،غیر منظور شدہ قبائلیوں (ڈی این ٹیز) ای بی سیز ،صفائی کرمچاریوں جن میں کوڑا چننے والے افراد بھی شامل ہیں اور نشاند زد گروپوں کے زیادہ تر افراد کے پاس کم سے کم معاشی اثاثے ہیں۔ لہٰذا، ان پسماندہ ہدف گروپوں کومعاشی طور پر بااختیار بنانا / ترقی کے لیے تربیت کی فراہمی اور ان کی قابلیت میں اضافہ ضروری ہے۔ 2020-21 میں،محکمہ نے ٹی این ٹیز/ ای بی سیز/او بی سیز کے لیے ہنر مندی  کی موجودہ امدادی اسکیم میں ترمیم کی جس میں ایس سیز اور صفائی ملازمین کو شامل کیا گیااور جس میں کوڑا چننے والوں  کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اسے پی ایم دکش یوجنا  کے نام سے مرکزی  سیکٹرکی  اسکیم میں رکھا گیا۔ایس ایف سی نے 2021-22 سے 2025-26 کے دوران تقریباً 2,71,000ڈی این ٹی / ای بی سی/او بی سی/ ایس سی افراد، صفائی ملازمین بشمول کوڑا چننے والوں کوہنر کی تربیت دینے کے ہدف کے ساتھ اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے جس کا بجٹ 450.25 کروڑ روپے ہے۔ مذکورہ اسکیم کو وزارت کے تین  سرکاری  سیکٹر کے تحت اداروں (پی ایس یوز) یعنی نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی ملازمین فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) ان کے متعلقہ ٹارگٹ گروپس کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے ۔ اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی تربیت مفت ہے۔

2.مقصد

مذکورہ اسکیم کا بنیادی مقصد طویل مدتی اور قلیل مدتی  ہنرفراہم کرکے نشان زد نوجوانوں کے ہنر کی سطح کووسعت دینا ہے، اس کے بعد اجرت پر ملازمت/خود کے روزگار میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

3.پی ایم دکش کی نمایاں خصوصیات

3.1 تربیتی ادارے: اسکیم کے تحت  تربیت تربیتی اداروں  (ٹی آئیز) کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں اور ایک مخصوص کمیٹی کے ذریعہ  سال بہ سال کی بنیاد پرانتخاب کیا جاتا ہے اور اسکریننگ کی جاتی ہے۔ منتخب کردہ ٹی آئیز بنیادی طور پر سرکاری تربیتی ادارے اور نامور نجی ادارے ہیں جنہیں  ہنر کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

3.2 عام ضوابط اور عمل آوری: تربیتی پروگراموں کا اہتمام ہنر کے فروغ کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ عام ضوابط کی  مشترکہ اصولوں کی وسیع پیروی  کے تحت کیا جاتا ہے اور کورسز نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ اس کے مطابق، پی ایم-دکش یوجنا کے تحت ہنر کے فروغ سے متعلق تربیتی پروگرام (ایس ڈی ٹی پی) فراہم کرنے والے ٹی آئیز سے تربیت یافتہ امیدواروں کو 70 فیصد کی حد تک اجرت/خود روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

3.3 ہنر کی تربیت کے لیے امیدواروں کی عمر  : ایس ڈی ٹی پی کے لئے فائدہ اٹھانے والوں کی عمر  18سے45 سال کی عمر کے درمیان ہے۔

· 4.تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے وظیفہ:

· درج فہرست ذاتوں اور کرمچاری امیدواروں کے لئے وظیفہ کی رقم  1500روپے ماہانہ ہے جبکہ  او بی سی ،ای بی سی اور ڈی این ٹی امیدواروں کے لئے غیر رہائشی غیر رہائشی قلیل مدتی اور طویل مدتی تربیت کی صورت میں وظیفہ کے رقم1000 روپے ہے۔

· ہنر مندی کو بڑھانے کے پروگرام کے لئے جس کے تحت تربیت یافتہ افراد پہلے سے ہی ملازم ہیں، انہیں ڈی این ٹی / ای بی سیز/اوبی سیز/ایس سیز امیدواروں کو2,500 روپے فی شخص فی پروگرام اور صفائی ملازمین دیا جائے گا جس میں کوڑا چننے والوں کو500 روپے  فی شخص ادا کیا جانا شامل ہے  جو رقم تربیت کی مدت کے دوران  ، اپ اسکلنگ/ آرپی ایل کی تربیت کے تحت معاوضہ کے طور پر وظیفہ کی شکل میں کوڑا چننے والوں کو دی جاتی ہے۔

تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد سرٹیفیکیشن۔

تربیت کی تکمیل کے بعد تعیناتی کی سہولت۔

3.7 کارپوریشنز کی قرضہ اسکیم کے تحت اپنا انٹرپرائز شروع کرنے میں مدد۔

3.8 (i) آن لائن رجسٹریشن (ii) ملازمت کےرول کا انتخاب (iii) تربیتی اداروں کا انتخاب اورپی ایم دکش (iv) پورٹل میں تربیت کی جگہ  فراہم کرکے  اسکیم کو مستفیدین پر مرکوز بنایا گیا ہے۔

3.9 کارپوریشنز، یعنی نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی  ملازمین مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) 2021-22 سے 2025-26 تک، وسیع طور پر درج ذیل ذیلی زمروں میں  اس مدت کے دوران اپنے ہدف والے گروپ سے 2.71 لاکھ افراد کو تربیت دینا چاہتے ہیں:

a. اعلیٰ مہارت/ترجیحی لرننگ کی شناخت (آر پی ایل)

b. قلیل مدت کورسز

c. اینٹر پرینیول یعنی صنعتی ترقی کے پروگرام (ای ڈی پی)

d. طویل مدتی کورسز

4. اہداف

2021-22 سے 2025-26 کیلئے ایس ایف سی کے منظور کردہ دستاویزی اور مالی اہداف ذیل کے جدول کے مطابق ہیں:-

(لاکھ روپے میں)

اجزاء

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

میزان

دستاویزی

مالی

دستاویزی

مالی

دستاویزی

مالی

دستاویزی

مالی

دستاویزی

مالی

دستاویزی

مالی

(تعداد)

(تعداد)

(تعداد)

(تعداد)

(تعداد)

(تعداد)

کارپوریشن کے ذریعہ ہنر کی تربیت

49800

8019

51900

8364

53900

9247

56450

9491

58950

9904

271000

45025

 

 

ضمیمہ II

2020-21 اور 2021-22 (20.07.2022 تک) کے دوران تربیت یافتہ مستفیدین کی تعداد اور تعیناتیوں کا بیان

 

 

نمبر شمار

ریاست

2020-21 تربیت یافتہ

2020-21 تعیناتی *

2021-22 تربیت یافتہ مستفیدین

2021-22 میں کی گئی تعیناتی*

1

آندھرا پردیش

937

392

1846

366

2

آسام

915

490

1977

1016

3

بہار

2425

1189

2493

1208

4

چھتیس گڑھ

641

430

905

380

5

دہلی

485

236

236

203

6

گجرات

921

845

1575

902

7

ہریانہ

1036

631

775

457

8

ہماچل پردیش

312

206

870

212

9

جموں و کشمیر

634

389

669

330

10

جھارکھنڈ

348

159

1081

416

11

کرناٹک

363

242

946

667

12

کیرالہ

598

453

514

279

13

لداخ

55

40

30

21

14

مدھیہ پردیش

2583

1278

3090

1430

15

مہاراشٹر

2419

910

1385

740

16

منی پور

229

189

452

276

17

میگھالیہ

55

55

30

23

18

اوڈیشہ

730

453

511

244

19

پڈوچیری

31

8

49

26

20

پنجاب

1452

1102

2007

852

21

راجستھان

1813

985

1642

991

22

سکم

155

175

155

78

23

تمل ناڈو

1001

796

885

349

24

تلنگانہ

320

140

616

221

25

تریپورہ

92

41

509

343

26

اتر پردیش

6437

2963

6393

2592

27

اتراکھنڈ

1062

597

544

196

28

مغربی بنگال

1677

679

3113

789

 

میزان

29726

16073

35298

15607

*جائزے اور سرٹیفکیشن کے بعد ہی  تعیناتی کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.11891


(Release ID: 1871189) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Odia