وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے ناگزیر بھارت ری کنیکٹ 2022 کے اٹلی ایڈیشن کے تحت ورچوئل روڈ شو میں بھارت کی متنوع اور منفرد سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی
Posted On:
27 JUL 2022 6:29PM by PIB Delhi
چونکہ بھارت نے عالمی وبا کے بعد اپنی سرحدوں کو کھول دیا ہے، لہذا حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت بیرون ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ شراکتداری میں بہت سے ورچوئل روڈ شو کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح اور سیاحتی صنعت میں شراکتداروں کا خیرمقدم کرنا ہے ۔ جہاں تک بھارتی سیاحت پر تازہ جانکاری فراہم کرنے کا مقصد ہے تو یہ پرانے تعلقات کے احیاء اور مستقبل کے لیے نئے موقعے تلاش کرنے کا بھی ایک قدم ہے۔
بھارت کی متنوع اور منفرد قسم کی مصنوعات کی 26 جولائی 2022 کو نمائش کی گئی ۔ یہ نمائش ناگزیر بھارت ری کنیکٹ 2022 کے اٹلی ایڈیشن کے تحت ورچوئل روڈ شو میں کی گئی۔
ناگزیر بھارت ری کنیکٹ 2022 کا ورچوئل روڈ شو اٹلی میں بھارت کی سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا کے کلمات سے شروع ہوا۔ انہوں نے بھارت اور اٹلی کے درمیان سیاحت اور سفر سے متعلق دلچسپی کے تحت کی جانے والی اور دیگر کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تاریخ ، ثقافت اور تہذیب کے درمیان بہت زیادہ مشترک خاصیتوں کے حوالے سے ان کوششوں کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح اٹلی اور بھارت کی سرزمینیں فلم اور ثقافتی سیاحت کے لیے زرخیز ہیں۔
اس کے بعد سیاحت کی وزارت میں ، سیاحتی امور کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی کمل وردھنا راؤ نے خطاب کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اپنی بات کا آغاز ڈینمارک میں بھارتی برادری سے کیے گئے وزیراعظم کے خطاب میں اُن کے نعرے چلو بھارت کے ذکر سے کیا۔ بھارتی برادری کے ہر فرد کے لیے یہ اپیل کی گئی کہ وہ پانچ غیر بھارتی دوستوں کو بھارت آنے اور اس کی سیر کرنے کی دعوت دے ۔ بیرون ملک بھارتی برادری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی برادری کے ارکان کو اِس کا اہل بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ اپنی روز مرہ کی کام کی جگہوں اور روز مرہ کی بات چیت میں بھارت کے سیاحتی تنوع کا ذکر کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس طرح بھارت ایک سیاحتی ملک ہے جہاں 165 سے 170 نامزد سیاحتی مقامات پر سب سے زیادہ کم خرچ اور آرام دہ سہولیات کی پیش کش کی جاتی ہے۔ بھارت کی روایتی ثقافت ، وراثت ، جنگلاتی زندگی اور فطری نظاروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بھارت میں اٹلی کی سیاحتی ترجیحات کو بھی اجاگر کیا کہ کس طرح بھارت کی ٹیکہ کاری کی کامیابی کی داستان کے سبب اِس ملک کی تیز رفتاری کے ساتھ سیاحتی بھرپائی ہوئی یہ بھرپائی یو این ڈبلیو ٹی اور ڈبلیو ٹی ٹی سی جیسے عالمی دانشوروں کی طرف سے کی گئی پیش گوئی سے زیادہ تیز رفتار رہی۔ انہوں نے اٹلی میں طبی اور تندرستی سے متعلق سیاحت اور اس کی مقبولیت کی اہمیت کا ایک بار پھر ذکر کیا۔ اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس طرح بھارت دنیا میں ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اِس کے لیے ایک مخصوص وزارت بھی ہے اور روایتی معلومات کے نظام کی جانب ایک لائحہ عمل بھی موجود ہے۔
اس کے بعد سیاحتی صنعت کے فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب انتونیو بیریکا نے خاص طور پر کہا کہ اٹلی کے سیاح بھارتی ثقافت اور بھارتی شہروں کے بارے میں پرجوش رہے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح اٹلی اور بھارت مساوات اور مہارت دونوں میدانوں میں مقابلہ جاتی رجحان اپنا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک دوسرے کو تکنیکی معلومات بھی پیش کر سکتے ہیں۔
اٹلی کے قومی سیاحتی بورڈ کے تحت ای نِٹ کی مارکیٹنگ اور پروموشن کی ڈائریکٹر محترمہ ماریا ایلینا روسی نے ڈیجیٹائزیشن اور دیرپائیگی کے سلسلے میں بورڈ کی طرف سے کیے جانے والے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس صنعت میں عوام اور سماج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سیاحت اور سفر سے متعلق صنعت میں لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو سرگرم کرنے کی ضرورت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بھارت اور اٹلی ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر اِس صنعت کے تابناک مستقبل کے لیے سیاحتی اور سفر سے متعلق معوقعے پیدا کر سکتے ہیں۔
مالڈ انڈیا ٹور آپریٹرز سے وابستہ جناب پئیر پاؤلو ڈی ناردو نے بھارت کے ایک سیاحتی ملک ہونے کے حوالے سے اپنے شوق کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہتری آئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کس طرح وہ بھارت کے مالامال اور متنوع ملک ہونے کے بارے میں معلومات دوسروں تک پہنچا کر بھارت کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں یوگ ، موسیقی ، رقص اور تعمیرات کے لیے بھارتی سیاحت کے مقصد سے موضوعاتی دوروں کی سہولت فراہم کی۔ اُن کے تجربے سے اس بات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے کہ ایک مرتبہ بھارت کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔
اس اجلاس کے بعد اے ٹی او اے آئی ، آئی اے ٹی او اور ائی سی پی بی کے نمائندوں نے تفصیلی پرزینٹیشن دیئے گئے جن میں بھارت میں سیاحت کی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا ۔ یہاں کے جغرافیائی حالات اور سیاحتی مصنوعات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
یہ ورچوئل روڈ شو سیاحت کی وزارت کی طرف سے جاری ان کوششوں کا ایک اشارہ تھا کہ بھارت اور اس کی 20 سرکردہ سورس مارکیٹوں کے درمیان حائل معاملات ،چیلنج اور موقعوں کو تسلیم کر کے دوطرفہ سیاحت کو فروغ دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س۔ ت ح۔
U -11893
(Release ID: 1871181)
Visitor Counter : 105