سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ایس ڈی این ۔ 1 اور ایس ڈی این ۔2 زمرے 2022 کے تحت جینوم سے ایڈٹ کئے گئے پلانٹس کے انضباطی جائزے کے لئے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) کانوٹیفکیشن
جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس : مستقبل کے لیے لچکدار فصلوں کی ترقی کے لیے ضابطہ بندی کوموزوں بنانا
Posted On:
27 OCT 2022 10:32AM by PIB Delhi
جدید بائیوٹیکنالوجی ،نئی سالماتی تکنیکوں اور ان کے ممکنہ استعمال کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پلانٹ جینوم ایڈیٹنگ اطلاق شدہ حیاتیاتی تحقیق اور جدت طرازی کے لحاظ سے سب سے زیادہ امید افزا ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے جس میں وسیع پیمانے پر شعبوں میں بڑی اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کےبائیوٹیکنالوجی کے محکمہ نے وسیع غور و خوض اور تبادلہ خیال کے ذریعے جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس کے محفوظ جائزے کے لیے گائیڈ لائنز کے مسودے کی تیاری سرگرمی سے شروع کردی ہے ۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 30 مارچ 2022 کو ا یس ڈی این۔1 اورایس ڈی این ۔2 زمروں کو جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا جو ای پی اے 1986 کے ضابطہ 1989 کے ضابطہ 7 سے 11 (دونوں سمیت) کی شقوں سے متعارف شدہ ڈی این اے سے پاک ہیں۔گائڈ لائن کے مسودہ کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی گئی، اس پر غور کیا گیا اور 28.04.2022 کو منعقدہ اس کے 231ویں اجلاس میں جینیاتی مینوپولیشن سے متعلق نظرثانی کمیٹی نے منظوری دی۔ اس کے بعد، 17 مئی 2022 کو "جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس 2022کے تحفظ کے جائزہ کےلئے رہنما خطوط نوٹیفائی کئے گئے ۔جینوم ایٹیڈٹ پلانٹس کی تحقیق و ترقی کے تناظر میں گائیڈ لائنز تجربات کے مناسب زمرے کے لیے ریگولیٹری ضرورت طے کرتاہے اور ڈیٹا کی ضرورت پر ریگولیٹری فریم ورک اور سائنسی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ادارہ جاتی بایوسیفٹی کمیٹیوں (آئی بی ایس سیز) کے ذریعے بائیو سیفٹی ریگولیشن کو فعال کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ،ایس او پیز اور چیک لسٹ کا مسودہ تیار کیا گیا تھا تاکہ تمام شراکت داروں کو واضح کیا جا سکے۔ آر سی جی ایم کی سفارشات کی بنیاد پر ا یس ڈی این۔1 اور ا یس ڈی این۔2 کیٹیگریز، 2022 کے تحت جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس کے ریگولیٹری جائزے کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) " کو 04 اکتوبر 2022 کو مطلع کیا گیا تھا۔ یہ ا یس او پیز نوٹیفکیشن کی تاریخ سے ایس ڈی این۔1 اور ایس ڈی این۔2 کیٹیگریز کے تحت جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس کی ترقی اور اس سے نمٹنے میں شامل سبھی اداروں کے لئے قابل اطلاق ہوگا ۔ ایس او پیز ریگولیٹری روڈ میپ، تحقیق اور ترقی کے تقاضے فراہم کرتے ہیں اورایس ڈی این۔1 یا ایس ڈی این۔2 کیٹیگریز کے تحت جینوم ایڈیٹڈ پلانٹ کے استثنیٰ کی حد کو پورا کرتے ہیں۔
زراعت کے شعبے میں جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق اور ایپلی کیشنز میں بڑی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے، یہ رہنما خطوط اور ایس او پیز ملک کے لیے بہت ہی قابل قدر وسائل کے دستاویزات ثابت ہوں گے۔ توقع ہے کہ ان رہنما خطوط اور ایس او پیز سے پودوں کی اقسام کی نشوونما کو تیز کرنے اور منظوری کے وقت کو کم کیا جاسکے گا۔ بہتر خصوصیات کے ساتھ پودوں کی نئی اقسام کسان کی آمدنی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ مجموعی طور پر، اس ضابطہ بندی کو موزوں بنانے سے مصنوعات کی ترقی اور کمرشلائزیشن میں تبدیلی آئے گی اور اس طرح حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے ایجنڈے میں تعاون کرے گی۔ اس نے جینوم ایڈیٹڈ پلانٹس پر مبنی ٹیکنالوجی اور اس کی ایپلی کیشنز میں ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر ہندوستان کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے۔
**********
ش ح ۔ح ا۔ف ر
U.No:11892
(Release ID: 1871173)
Visitor Counter : 148