کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیاوی کھادوں کے محکمے سے متعلق خصوصی مہم دوئم کے اقدامات
Posted On:
26 OCT 2022 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26اکتوبر، 2022/ کیمیاوی کھادوں کا محکمہ اپنے سرکاری شعبے کے نو یونٹوں کے ساتھ 2 اکتوبر، 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک سووچھتا خصوصی مہم دوئم کا انعقاد کر رہا ہے ۔ محکمہ اس خصوصی مہم دوئم کے اقدامات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ اس سلسلے میں کیمیاوی کھادوں کے محکمےکے سکریٹری نے کیمیاوی کھادوں کےمحکمے کے افسران اور پی ایس یو کے سی ایم ڈی اور ایم ڈی کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 25.10.2022 کو منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگ سووچھتا خصوصی مہم دوئم کی ان سرگرمیوں کی پیش رفت کے سلسلے میں منعقد کی گئی جو کیمیاوی کھادوں کا محکمہ اپنے سرکاری شعبے کے یونٹوں کےساتھ مل کر انجام دے رہا ہے۔ یہ سرکاری شعبے کے یونٹ کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتے ہیں۔
ملک بھر میں 600 پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کے) کا آغاز کیا گیا ہے جو خصوصی مہم دوئم کے حصے کے طور پر بہترین طور طریقوں میں سے ایک کے طور پر اپنائے گئے ہیں۔ ضلع سطح کی 600 موجودہ خردہ دکانوں کو نئی شکل دی گئی ہے اور زرعی سامان اور خدمات کے طور پر کسانوں کو مزید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان مرکزوں کا افتتاح وزیراعظم نے پی ایم کسان سمیلن کے موقعے پر کیا تھا۔ یہ سبھی مراکز سووچھتا مہم دوائم اقدامات کی بہترین مثالیں بن گئے ہیں جن کی جگہیں صاف ستھری کر دی گئی ہیں اور یہاں کسانوں کے لیے بہتر سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
خصوصی مہم دوئم کی سرگرمیوں کی پیش رفت پر کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر اور کیمیاوی کھادوں کےمحکمے کے سکریٹری لگاتار نظر رکھ رہے ہیں اور ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمیاوی کھادوں کے محکمے اور اس کے یونٹوں کی طرف سے جائزے اور پرانی فائلوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں کی گئی پیش رفت کےلیے جو کوششیں کی گئی ہیں ۔ خصوصی مہم 2 کی سرگرمیوں کی پیش رفت کی کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر اور سکریٹری، محکمہ کھاد کے ذریعے باقاعدگی سے نگرانی اور جائزہ لیا جاتا ہے۔ محکمہ فرٹیلائزرز اور اس کے پی ایس یوز کی طرف سے ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے مطابق فزیکل اور ای-فائلوں کا جائزہ لینے اور پرانی فائلوں کو ختم کرنے، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات کا ازالہ، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ڈیجیٹائزیشن کی طرف پیش رفت کی کوششیں کی گئیں۔ ریکارڈ، کاغذی کام کو کم کرنا، ای ویسٹ، اسکریپ میٹریل وغیرہ کو ٹھکانے لگانا تاکہ وہ کارکردگی اور جگہ کو بہتر بنا سکیں۔ خصوصی مہم دوئم کی پیشرفت کی نگرانی ایک وقف شدہ پورٹل www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر کی جاتی ہے اور محکمہ کھاد کی طرف سے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل میں تازہ ترین معلومات کو مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 11870
(Release ID: 1871125)
Visitor Counter : 129