سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیکنالوجی بھون کیمپس کی نئی عمارتوں میں ڈی ایس ٹی کے گرین اقدامات میں خصوصی صفائی مہم 2.0 کو آگے بڑھایا ہے
Posted On:
26 OCT 2022 4:45PM by PIB Delhi
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کیمپس میں تعمیر نئی عمارتوں نے اپنے استعمال کے پہلے دن سے ہی پانی اور توانائی کی کھپت کو کافی کم کردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان عمارتوں کی تعمیر بھارتی گرین بلڈنگ کونسل کی گرین نیو بلڈنگ ریٹنگس اور یو ایس گرین بلڈنگ کونسل کی ایل ای ای ڈی بی ڈی + سی ریٹنگ کے مطابق کی گئی ہے۔
نئی گرین عمارتوں میں توانائی کی بچت 20 سے 30 فیصد اور پانی کی بچت تقریباً 30سے50 فیصد تک ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ہوا کے معیار اور دن کی روشنی میں بھی شاندار اضافہ کیا ہے ، ان میں رہنے والوں کی صحت اور بہبود، سیفٹی فوائد اور کمیاب قومی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔
گرین بلڈنگ ریٹنگ ٹولس — جسے سرٹیفیکیشن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے — کا استعمال ان عمارتوں کے تجزیے اور شناخت کے لیے کیا جاتا ہے، جو کچھ گرین ضرورتوں یا پیمانوں کو پورا کرتے ہیں۔ عام طور پر، یہ ریٹنگ ٹولز ویسی کمپنیوں اور اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں اور انہیں اورانعام سے نوازتے ہیں۔ جو گرین عمارتوں کی تعمیر اور آپریٹ کرتے ہیں۔ اس کے توسط سے انہیں پائیداریت کے تعلق سے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔
گرین بلڈنگ ریٹنگ حاصل کرنےکے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں انٹی گریٹیڈ ڈیزائن اور طریقہ کار، موجودہ درختوں کا تحفظ، پیسیو فن تعمیر، مٹی کے کٹاؤ پر کنٹرول، ، قدرتی نقشہ سازی یا نباتات کے لئے بھتہ، پانچ چھتوں کے ساتھ ساتھ بغیر چھت والے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام، واٹر ایفیشینٹ فیکچرز، لینڈ اسکیپ ڈیزائن، 1.1 لاکھ کلولیٹر گندے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ ، لینڈ اسکیپنگ کے لئے دوبارہ استعمال، ایئر کنڈیشننگ ضرورتوں کو کم کرنے کے لیے نظام، ماحول دوست ریفریجرینٹ، آن سائٹ قابل تجدید توانائی کے لیے 540 کے ڈبلیو پی سمشی پینل کی تنصیب، کچرے کو الگ کرنے اور پائیدار بلڈنگ مٹیریل کا استعمال اور کچرے میں کمی کرنا شامل ہے۔ ان اقدامات نے خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11863)
(Release ID: 1871064)
Visitor Counter : 108