بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
خصوصی مہم 2.0 کے دوران پی پی اے میں مزید تین میکانائزڈ سڑک صفائی مشینوں کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
26 OCT 2022 3:48PM by PIB Delhi
اس وقت جاری خصوصی مہم 2.0 کی رفتار کو قائم رکھتے ہوئے ، جناب اے کے بوس، ڈپٹی چیئرمین اور محکمے کے دیگر سربراہان اور نائب سربراہان کی موجودگی میں جناب پی ایل ہرنادھ، چیئرمین نے پی پی اے میں مزیدتین میکانائزڈ سڑک صفائی مشینوں کا افتتاح کیا۔ ان مشینوں کو میک ان انڈیا کے تصور کے مطابق میسرس ٹی پی ایس انفراسٹرکچر لمیٹڈ، نئی دہلی نے کیا ہے۔ یہ مشینیں پورٹ ٹاؤن شپ کی اہم اور دیگر سڑکوں کو صاف ستھرا رکھیں گی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں جناب ہرنادھ نے کہا کہ گاندھی جینتی سے پی پی اے میں خصوصی مہم 2.0جاری ہے اور یہ 31 اکتوبر کو ختم ہوگی۔ مہم کی مدت کے دوران زیر التواء معاملوں کو نمٹانے، اسکریپ کو نمٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سڑک صفائی ستھرائی کی نئی مشینیں پورٹ علاقے کی صفائی اور سوچھتا کو قائم رکھنے میں مدد کریں گی۔ ہمارے ایس ٹی پی، پورٹ ٹاؤن شپ کے نالوں سے جڑرہے ہیں۔ اس لیے گندا پانی پاس کے قدرتی چشموں میں نہیں بہے گا۔ پی پی اے مقامی آبادی کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں پیش پیش رہنے کے لیے ضروری کوششیں جاری رکھے گا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11862)
(Release ID: 1871047)
Visitor Counter : 116