عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ، افراد ا ور تربیت کی خصوصی مہم  دوئم  کی اہم جھلکیاں

Posted On: 26 OCT 2022 12:53PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی ہدایات کے مطابق، افراد اور تربیت کا محکمہ 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک ایک ' زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم' (ایس سی ڈی ایم پی 2.0) چلا رہا ہے۔ نارتھ بلاک، لوک نائک بھون اور اولڈ جے این یو کیمپس میں واقع ڈی او پی ٹی کی دفتری عمارتوں میں اس مہم کے ایک حصے کے طور پر سووچھتا سرگرمیاں  انجام دی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ سرگرمیاں ڈی او پی ٹی کے تحت تمام 16 آئینی/قانونی/منسلک/خودمختار تنظیموں میں بھی کی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BC9U.jpg

رشمی چودھری، ایڈیشنل سکریٹری، ٹریننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن، ڈی او پی ٹی خصوصی مہم 2.0 کے دوران نارتھ بلاک آفس کے احاطے میں صفائی مہم کی قیادت کر رہی ہیں

اس مقصد کے لیے، 10 نوڈل افسران (ڈی ایس/ڈائریکٹر سطح کے افسران) کو روزانہ کی بنیاد پر ڈویژن وار، تنظیم وار معلومات کو مربوط کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی طرف سے بھیجی گئی معلومات کی بنیاد پر، ڈیٹا کو اس مقصد کے لیے ڈی اے آر پی جی  کی طرف سے وضع کردہ خصوصی مہم 2.0 پورٹل میں ڈالا جاتا ہے۔ زیر التواء معاملات کو ختم کرنے کے لیے نوڈل افسران کے ساتھ باقاعدگی سے فالو اپ میٹنگز منعقد کی جاتی ہیں۔

مہم کے دوران 12 ایم پی حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے، تمام زیر التواء آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) کو نمٹا دیا گیا ہے، زیر التوا عوامی شکایات کو 951 سے کم کر کے 341 کر دیا گیا ہے، پی جی اپیلوں کو 1129 سے کم کر کے 631 کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 48,300 فائلوں  کا جائزہ لیا گیا ہے اور 30720 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 3058 مربع فٹ رقبہ خالی ہو گیا ہے۔ 11 کے ہدف کے مقابلے میں 10 قواعد کو آسان بنا یا  گیا ہے۔ 159 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔ نارتھ بلاک اور لوک نائک بھون میں بھی صفائی مہم چلائی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N7Q3.jpg

ڈی او پی ٹی کے افسران اور عملہ دفتر کے احاطے میں خصوصی مہم  2.0  میں حصہ لیتے ہوئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11855


(Release ID: 1870928) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu