کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت گھریلو کھلونا صنعت کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے


گزشتہ تین سالوں میں کھلونوں کی برآمدات میں 61.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 19-2018 میں  202 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 22-2021 میں  326 ملین امریکی ڈالر  ہو گیا ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں کھلونوں کی درآمد میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ مالی سال 19-2018 میں 371 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر مالی سال 22-2021 میں 110 ملین امریکی ڈالر رہ گیا ہے

Posted On: 27 JUL 2022 4:46PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی وزارت  میں  وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت گھریلو کھلونوں کی صنعت کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کر رہی ہے۔ کچھ اقدامات میں ہندوستان میں تیار کردہ کھلونوں کو فروغ دینا شامل ہے نیز ہندوستانی اقدار، ثقافت اور تاریخ پر مبنی کھلونے ڈیزائن کرنا؛ سیکھنے کے وسائل کے طور پر کھلونوں کا استعمال؛ کھلونوں کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لیے ہیکاتھون اور عظیم چیلنجز کا انعقاد؛ کھلونوں کے کوالٹی کنٹرول؛ غیر معیاری اور غیر محفوظ کھلونوں کی درآمد پر پابندی اور دیسی کھلونا کو فروغ دینا یہ سب اسی کا حصہ ہیں۔

گزشتہ تین سالوں میں کھلونوں کی برآمدات میں 61.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 19-2018 میں 202 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 22-2021میں 326 ملین امریکی ڈالر ہو گیا۔ گزشتہ تین سالوں میں کھلونوں کی درآمد میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ مالی سال 19-2018 میں 371 ملین امریکی ڈالر سے مالی سال 22-2021 میں 110 ملین امریکی ڈالر ہوگیا ہے۔19-2018 سے 22-2021 کی مدت کے دوران کھلونوں کی برآمدات اور درآمدات کی مالیت ضمیمہ-اے میں منسلک ہے۔

حکومت کی طرف سے ملکی پیداوار بڑھانے اور کھلونوں کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے اطلاع نامہ 2015-202/33، مورخہ 02.12.2019 کے ذریعے ہر کھیپ کے نمونے کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔ نیز فروخت کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ معیار کا ٹیسٹ پاس نہ کیا جائے۔ اس میں ناکام ہونے پر، درآمد کنندہ کھیپ کو قیمت پر واپس بھیج دے گا یا اسے تباہ کر دے گا۔
  2. ٹوائز –ایچ ایس کوڈ-9503 پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) فروری 2020 میں 20 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔
  • iii. حکومت نے2020-02-25 کو کھلونے (کوالٹی کنٹرول) آرڈر، 2020 جاری کیا ہے۔ کھلونوں کو 2021-01-01 سے لازمی بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) سرٹیفیکیشن کے تحت لایا گیا ہے۔ کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کے مطابق، ہر کھلونا کو متعلقہ ہندوستانی معیارات کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔ بی آئی ایس (کنفارمیٹی اسیسمنٹ) ریگولیشنز، 2018 کی اسکیم-1 کے مطابق بی آئی ایس سے لائسنس کے تحت معیاری نشان بھی حاصل کرنا ہے۔ یہ کیو سی او گھریلو مینوفیکچررز اور غیر ملکی مینوفیکچررز دونوں پر لاگو ہوتا ہے جو اپنے کھلونے بھارت کو برآمد کرنا چاہتے ہیں۔
  • iv. وزارت تعلیم ٹوائے کاتھون 21 کا انعقاد کرتی ہے۔ کھلونا صنعت کو درپیش مسائل کے اجتماعی حل کے لیے یہ 6 وزارتوں اور محکموں کی ایک انوکھی کوشش ہے۔ پروگرام کے لیے 1.2 لاکھ رجسٹر اور 17,000 آئیڈیاز جمع کیے گئے۔ 50 لاکھ کے بڑے انعامات جیتنے کے لیے 13900 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
  1.  ورچوئل ٹوائے فیئر ‘دی انڈیا ٹوائے فیئر، 2021) ٹی آئی ٹی ایف)’ 27 فروری سے 04 مارچ 2021 تک منعقد ہوا۔ 30 ریاستوں اور یوٹیز کے 68 کلسٹرز کا احاطہ کرنے والے تقریباً 1074 نمائش کنندگان ورچوئل پلیٹ فارم پر شریک ہوئے ۔ 11 ریاستوں نے شراکت دار ریاستوں کے طور پر حصہ لیا۔ میلے میں 25 لاکھ سے زائد زائرین نے شرکت کی۔ دنیا بھر سے 103 نامور مقررین نے 41 سیشنز/ویبنارز میں شرکت کی۔

 

  • vi. چھوٹی، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے فنڈ فار ری جنریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز ( ایس ایف یو آرٹی آئی) کے تحت کھلونوں کے 19 کلسٹروں کو منظوری دی ہے۔ ان 19 کلسٹروں میں سے مدھیہ پردیش میں 9، راجستھان میں 3، اتر پردیش میں 2، کرناٹک میں 2 اور آندھرا پردیش، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو میں ایک ایک کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ کلسٹر ہیں کونڈاپلی ووڈن ٹوائے کلسٹر، چنا پٹنم لاک ویئر ٹوائز کلسٹر، ساگرا ووڈ کرافٹس کلسٹر، ٹوائے کلسٹر بڈنی، سافٹ ٹوائز اینڈ اسپورٹس ویئر کلسٹر، بانس پر مبنی دیسی کھلونے کلسٹر، روایتی ہندوستانی بانس اور لکڑی سے تیار کھلونے،لکڑی سے بنے روایتی ہندوستانی کھلونے ، بانس کرافٹ اور بانس کے کھلونوں کا کلسٹر، نرم کھلونوں کا کلسٹر، انڈور خواتین کے لباس کے چمڑے کے کھلونے اور جوٹ پروڈکٹ کا کلسٹر، لکڑی پر مبنی کھلونوں کا کلسٹر، آلیشان کھلونوں کا کلسٹر، ووڈ کرافٹ کلسٹر، روایتی ہندوستانی کپڑے پر مبنی کھلونوں کا کلسٹر، کھجور کے پتوں کے کھلونے اور لیدر کے مصنوعاتی کھلونے کا کلسٹر، لکڑی کے کھلونے اور نقش و نگار کا کلسٹر اور لکھنؤ سافٹ ٹائز کلسٹر۔ ان کلسٹروں کی 55.65 کروڑ روپے کی حکومت ہند کی مدد کے ساتھ 11,749 فنکاروں کو فائدہ پہنچانے کی تجویز ہے۔
  1. ٹیکسٹائل کی وزارت نے کلسٹر کاریگروں کی جامع ترقی کے مقصد سے ملک بھر میں 13 کلسٹروں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ جھرمٹ چننا پٹنہ، کنہال، کونڈاپلی، اٹیکوپکا، نرمل، تنجور، کڈپاہ، وارانسی چترکوٹ، جے پور، ڈھوبری، بشنوپور اور اندور میں واقع ہیں۔
  2. ڈی پی آئی آئی ٹی نے ٹوائے کیتھان  2021 کے فاتحین کے لیے تعاون کے مواقع پیدا کرنے اور ہندوستانی اقدار، ثقافت اور تاریخ پر مبنی کھلونے بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر ایک ثمرآور مکالمہ شروع کرنے کے لیے 4 سے 5 جنوری 2022 تک ‘ٹوائے بزنس لیگ’ کا انعقاد کیا ہے۔
  • ix. حکومت ہند نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستان-یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے) یکم مئی مئی 2022 کو نافذ ہوا۔ اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات ہندوستانی کھلونوں کی برآمدات کو صفر ڈیوٹی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

 

 ضمیمہ-اے

19-2018 سے 22-2021 کے دوران کھلونوں کی برآمدات کی تفصیلات

 

Values in US$ Million

Financial

Year

HSN Code 9503

HSN Code 9504

HSN Code 9505

Other toys, reduced-size models and similar recreational models, etc.

Video Game Consoles and Machines, Articles for funfair, table or parlour games

Festive, carnival or other entertainment articles, including conjuring tricks and novelty joke

2018-2019

109.28

19.82

74.36

2019-2020

129.60

27.42

81.73

2020-2021

141.21

25.84

71.90

2021-2022

177.04

32.27

117.32

 

19-2018 سے 22-2021 کے دوران کھلونوں کی برآمدات کی تفصیلات

 

 

Values in US$ Million

Financial

Year

HSN Code 9503

HSN Code 9504

HSN Code 9505

Other toys, reduced-size models and similar recreational models, etc.

Video Game Consoles and Machines, Articles for funfair, table or parlour games

Festive, carnival or other entertainment articles, including conjuring tricks and novelty joke

2018-2019

304.08

53.03

14.58

2019-2020

279.25

48.38

16.30

2020-2021

129.63

38.12

10.17

2021-2022

35.88

54.95

18.89

 

 

 

***********

                                                     

 

ش ح ۔ ع ح ۔

U. No.11687

 



(Release ID: 1870905) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Telugu