وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کے محکمے نے خصوصی مہم دوئم کے تحت زیر التواء معاملات کو نمٹانا جاری رکھا ہوا ہے
ماہی پروری کے محکمے کے تحت صفائی مہم کے لیے 15 مقامات کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
21 OCT 2022 1:53PM by PIB Delhi
زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم دوئم (2 سے 31 اکتوبر 2022) ریکارڈ کے انتظام، صفائی (انڈور اور آؤٹ ڈور) اور دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے لیے جگہ خالی کرنے کے اصولوں/عمل میں نرمی کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔ اس طرح سرگرمیاں محکمہ ماہی پروری (ڈی او ایف- جی او آئی)، اس کے خودمختار اداروں یعنی کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی ایکٹ (سی اے اے) اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور اس کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ (این آئی ایف پی ایچ اے ٹی ٹی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی)، فشری سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشریز (سی آئی سی ای ایف) کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔ حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری کے تحت صفائی مہم کے لیے ماتحت اور منسلک دفاتر کے ساتھ 15 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ماقبل تیاری کے مرحلے (14 تا 30 ستمبر 2022) کے دوران، اس محکمہ اور اس کے ماتحت دفاتر کے افسران/ اہلکاروں کو حساس اور متحرک کیا گیا، کیونکہ یہ مہم شہری اور ذیلی شہری مقامات پر فیلڈ دفاتر پر مرکوز ہے۔ اس مہم کے لیے، شناخت شدہ زمروں میں زیر التواء معاملات کی نشاندہی کی گئی اور مہم کے مقامات کے لیے حتمی شکل دی گئی، جیسے کہ اسکریپ اور فالتو مواد کو طے شدہ طریقہ کار وغیرہ کے مطابق ضائع کرنے کے لیے شناخت کیا جائے۔
حکومت ہند کا ماہی پروری کا محکمہ ، ڈی او ایف (جی او آئی) مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ مہم کی پیش رفت کو ہائی ریزولیوشن تصویروں کے ذریعے "ماقبل اور ما بعد کے منظر نامے" کو دستاویز کی شکل دی جا رہی ہے۔ تمام ماتحت اور منسلک دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ ماہی پروری، ڈی اے آر پی جی، سووچھتا مہم دوئم وغیرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے تصویریں/ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔
ڈی او ایف کے علاقائی دفاتر نے بھی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے صف بندی کی ہے۔ ڈی او ایف کے تمام سیکشنز/ ڈویژن/ ہال/ ریکارڈ روم اور ملک کے مختلف ساحلی حصوں میں ماتحت اور منسلک دفاتر کی سائٹس کا معائنہ/ دورہ کیا جا رہا ہے۔ مہم کی مدت کے دوران، وزیر مملکت (ایم او ایس) ڈاکٹر ایل مروگن نے 21 اکتوبر 2022 کو چنئی کے زونل دفاتر میں دو مقامات کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ حکومت ہند کے ماہی پروری (ڈی او ایف- جی او آئی) کے سکریٹری شری جتندر ناتھ سوین نے 20 اکتوبر 2022 کو ویزاگ میں دو مقامات کا دورہ کیا،تاکہ جاری مہم کے دوران ویزاگ میں ایف ایس آئی اور سی آئی ایف این ای ٹی زونل دفاتر کی طرف سے پیش رفت اور کامیابیوں کا معائنہ کیا جا سکے۔
بیداری پیدا کرنے کے لیے راہداریوں پر "خصوصی مہم دوئم" کے حوالے سے بینر اور اسٹینڈی لگائے جا رہے ہیں۔
"خصوصی مہم دوئم" کے تحت زیر التواء وی آئی پی اختلافات کو نمٹانے اور محکمہ کی اسکیموں/پروگراموں کے تحت پروجیکٹ کی تجاویز کی منظوری کو تیز کیا گیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر محکمہ کی طرف سے ہدف اور کامیابی اور سرگرمیوں کی تصاویر (پہلے اور بعد میں) روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
ملازمین این ایف ڈی بی دفتر کے احاطے کے کوارٹرز کے پچھلے حصے کی صفائی کر رہے ہیں
مہم کے دوران عوامی شکایات میں کمی، وی آئی پی حوالہ جات، ریکارڈ کے انتظام، خوبصورتی کے لیے احاطے کی فزیکل صفائی اور جگہ پیدا کرنے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-11843
(Release ID: 1870894)
Visitor Counter : 136