کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سی آر ای ڈی اے آئی کے سابق چیئر مین اور سیوی گروپ کے بانی چیئر مین جیکسی شاہ کو ہندوستان کی کوالٹی کونسل کا نیا چیئر مین  مقرر کیا گیا ہے

Posted On: 21 OCT 2022 5:23PM by PIB Delhi

 سی آر ای ڈی اے آئی کے سابق چیئر مین اور سیمی گروپ کے بانی چیئر مین جیکسی شاہ کو ہندوستان کی کوالٹی کونسل کا نیا چیئر مین  مقررکیا گیا ہے۔انہیں 21 اکتوبر 2022 سے تین سال کی مدت کے لئے اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔موجودہ چیئر مین سابق میک کنسے انڈیا کے چیف جناب عادل زین البھائی کے جانشین مقرر ہوئے ہیں۔ زین البھائی نے 2014 سے2022 تک 8 سال کی مدت کے لئے تین مرتبہ کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئر مین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BIDK.jpg

 

جناب جیک سی شاہ کوان کے صنعت کے معاملے میں  وسیع تجربہ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے ان کے چیئر مین بننے سے کوالٹی کی رفتار کو مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔ یہ میراث کوالٹی کونسل آف انڈیا کے سابق چیئر پرسن کی جانب سے قائم کی گئی ہے ۔جناب شاہ نے 1996میں ہندوستان کے سب سے بڑے بنیادی ڈھانچے سیوی گروپ کی بنیاد ڈالی تھی  اور سی آر ای ڈی اے آئی کے قومی چیئر مین پوزیشن سنبھالی تھی جو ہندوستان میں پرائیویٹ روڈ اسٹیٹ ڈیولپرس کی ایک اعلیٰ باڈی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایسو چیم ویسٹرن ریجن ڈیولپمینٹ کونسل کے چیئر مین کی پوزیشن بھی سنبھالی اور فارم ایزی ایکسلی ریٹر پروگرام میں مشر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو ایک لاکھ سے زیادہ دواؤں اور صحت سے متعلق مصنوعات کی پیش کش کرتا ہے۔

اس نئے سفر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ میں کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئر مین کی حیثیت سے مقرر ہونے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا بے حد شکر گزار ہوں ،میں کوالٹی کونسل آف انڈیا میں جناب عادل زین البھائی کے غیر معمولی مدت کے لئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ان کی قیادت میں اس ادارے نے بڑے پیمانے پر اور زبردست طریقے سے ترقی دیکھی ہے۔میں یہاں اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے پر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ۔کوالٹی آف انڈیا ایک ہزار کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ایک درخشاں تنظیم ہے جو 140 کروڑ بھارتیوں کے لئے زندگی کے معیار کو بہتر بنارہی ہے ۔میں  ہندوستان کی داستان کا بہت بڑا یقین دہانی کرنے والوں میں سے ہوں اور مجھے بھروسہ ہے کہ کوالٹی کونسل آف انڈیا 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ہندوستان کے بارے میں وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے میں کارگر ثابت ہوگی ۔یہ وژن کوالٹی کے ستونوں  کی بنیاد پر حاصل کیا جائے گااور ہر ایک کی ساکھ اور کوالٹی کے ستون پر حاصل ہوگا جو کہ دنیا کے لئے ہندوستان میں بنا ہے ۔

کوالٹی کونسل آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے چیئر مین جناب عادل زین البھائی نے ہندوستان کے معیاری ایکو نظام کو یکسر طور پر تبدیل کرنے کے عمل میں گذشتہ 8 سال کا عرصہ گزارااور اسے ایک نئی شکل دی۔جناب زین البھائی کی اہل کی قیادت کے تحت اس ادارے نے خود کو برقرار رکھنے کے ایک ستون کے طور پر پیش کیا اور ہندوستانی شہریوں کی زندگیوں کے بہتر معیار کے وسیع اثر کے لئے خیر خواہی کے لئے کیا گیا  بلا معاوضہ کام کی بنیاد پر سرگرمیاں بھی شروع کیں۔جناب زین البھائی نے اختراع کے ذریعہ چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر حکومت کے اسپیس میں نوجوان ذہنوں کے آغاز کو متحرک کرنے میں بھی تعاون دیا ہے۔ نتیجے کے طور پر،ادارہ 16 گنا بڑھ کر 1,000 سےزیادہ  لوگوں تک پہنچ گیا ہے جنہوں نے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ماحولیات، ای کامرس، ہاؤسنگ وغیرہ جیسے اسٹریٹجک شعبوں میں ایک انمٹ نقوش پیدا کیا ہے اور مالی طور پر خود مختار بھی ہو گیا ہے، جس سے یہ واقعی ایک خودمختار ادارہ بن گیا ہے۔

جناب عادل زین البھائی نے کہا کہ کیونکہ میں نے کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئر مین کی حیثیت  سےاپنی مدت مکمل  کرلی ہے تو میں فخر محسوس کرتا ہوں اور گذشتہ 8 سال کے عرصہ میں اس ادارے کے ذریعہ ملک کی خدمت کرنے پر بہت زیادہ فخر اور اعزاز محسوس کرتا ہوں ۔میں کوالٹی کونسل آف انڈیا کے نئے چیئر مین کی حیثیت سےجیکسی کےتقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ان کی قیادت میں کونسل آف انڈیا ہندوستانی شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے مشن پر عمل کرتی رہے گی۔ جناب زین البھائی اپنی مدت کو بھر پور طور سے دیکھتے ہیں۔کیونکہ کوالٹی کونسل آف انڈیا کی حیثیت سے ہمارے پاس بہت سے روشن ستارے ہیں ۔جناب جیکسی شاہ  اس سلسلے میں نئے روشن ستارے ہیں ،اس شاندار کمپنی میں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کی جوانی کا جوش اس ادارے کی رفتار اور چستی میں اضافہ کرےگا۔یہ بات کوالٹی کونسل آف انڈیا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر روی پی سی نے جناب جیکسی شاہ کے تقرر ہونے پر کہی۔

کوالٹی کونسل آف انڈیا حکومت ہند کی جانب سے ایک کابینی نوٹ کے ذریعہ 1997 میں قائم کی گئی تھی ۔کوالٹی کونسل آ ف انڈیا کا مقصد ٹیسٹنگ ،معائنہ اور سرٹیفکیشن اداروں کی قومی ایکریڈیٹیشن کے ذریعہ ملک میں معیار کو فروغ دینا ہے جسے بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔یہ کوالٹی پر صنعت اور صارفین کے لئے صلاحیت سازی کی پہل میں بھی سرگرم رہتی ہے اور ہر ہندوستانی شہری کے لئے زندگی کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ایک قومی کوالٹی مہم چلارہی ہے۔ گذشتہ کئی سال سے کوالٹی کونسل آف انڈیا ایک ایسا ادارہ بن گیا ہے جو ہندوستان کے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کے معیار کی خواہش کو پورا کررہا ہے ۔

وزیر اعظم کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کوالٹی کونسل آف انڈیا  اپنی تسلیم شدہ تنظیموں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اور ایک متحرک افرادی قوت کا فائدہ اٹھایا ہے تاکہ قدرتی وسائل جیسے کوئلہ ، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، خوراک، صفائی، زیر زمین پانی کے انتظام اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے مختلف فلیگ شپ اسکیموں پر حکومت کی مدد کی جا سکے۔ یہ کووڈ-19 کے دوران ایکریڈیٹیشن کے ذریعہ آر ٹی پی سی آر جانچ کی صلاحیت کے ہندوستان کے معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔سوچھ بھارت مشن، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، اٹل انوویشن مشن، اٹل بھوجل مشن، زیرو ڈیفیکٹ زیرو ایفیکٹ (زیڈ ای ڈی) اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجا جیسی اسکیموں میں کوالٹی کونسل آف انڈیا  کی جانب سے کافی تعاون حاصل ہوا ہے۔جس سے عوامی خدمات کی فراہمی اور گورننس میں نگرانی اور تاثیر پر مضبوط توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ ان کے علاوہ،کوالٹی کونسل آف انڈیا اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس،اُنّتی ایمپلائمنٹ نیٹ ورک، میڈ ان انڈیا اسکیم، نیشنل پروگرام مینجمنٹ پالیسی اور فریم ورک، سی پی جی آر اے ایم ایس ریڈیس مانیٹرنگ، اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی تبدیلی جیسے اہم تبدیلی کے پروجیکٹوں کی بھی قیادت کر رہا ہے - جن میں سے بہت سے آتم نربھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کی روح میں شروع کیا گیا ہے۔

 

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.11839



(Release ID: 1870884) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi