بھارت کا مسابقتی کمیشن

ہندوستان  کے مسابقتی کمیشن نے ریلائنس پالیسٹر لمیٹڈ کے ذریعہ شُبھ لکشمی پولیسٹر لمیٹڈ اور شُبھ لکشمی پولیٹیکس لمیٹڈ کے بعض کاروباروں کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 20 OCT 2022 8:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ریلائنس پالیسٹر لمیٹڈ کے ذریعہ شبھ لکشمی پالیسٹر لمیٹڈ اور شبھ لکشمی پولیٹیکس لمیٹڈ کے کچھ کاروباروں کے حصول کو منظوری  دی۔

مجوزہ کمبی نیشن میں ریلائنس پالیسٹر لمیٹیڈ (ایکوائرر)  کے ذریعہ یکمشت رقم پر غور کرنے کے لئے مندی کی فروخت کی بنیاد پر پالیسٹر پروڈکٹ/دھاگے  بنانے سے متعلق شبھ لکشمی پالیسٹرس لمیٹیڈ(ایس پی اے ایل) اور شبھ لکشمی پالیٹیکس لمیٹیڈ (ایس پی ٹی ایکس) کے کاروباری  منصوبوں  کے حصول کا تصور کیا گیا ہے۔

حصول کنندہ موجودہ وقت میں کسی بھی کاروباری سرگرمی میں شامل نہیں ہے۔ تاہم، مجوزہ لین دین کے پورا ہونے کے بعد، یہ بنیادی طور پر  پالئیسٹر اسٹیپل  فائبر (پی ایس ایف)، پولیتھیلین ٹیریفتھلیٹ چپس (چپس) کے ساتھ ساتھ مختلت طرح کے  پولیسٹر دھاگوں  جیسے کچھ پیٹرو کیمیکل مصنوعات  کی پیداوار اور فراہمی میں مصروف رہے گا۔ حصول کنندہ  آر آئی ایل گروپ سے  منسلک ہے ( جو ہندوستان  میں پالئیسٹر فائبر اور پالئیسٹر دھاگے تیار کرنے والوں میں سے ایک ہے)۔ آر آئی ایل گروپ ہندوستان/ باقی دنیا میں  یا تو خود یا اپنے گروپ اداروں کے ذریعے مندرجہ ذیل کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے: (i) ریفائننگ اور مارکیٹنگ؛ (ii) پیٹرو کیمیکل (iii) تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار؛ (iv) خردہ؛ (v) ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل خدمات؛ اور (vi) میڈیا اور انٹرٹینمنٹ۔

ایس پی ایل  ہندوستان میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ  مندرجہ ذیل پالئیسٹر پروڈکٹس کی پیداوار اور فراہمی میں مصروف ہے: (i پی ایس ایف؛ (ii) جزوی طور پر اورینٹیڈ دھاگے (پی او وائی)؛ (iii) تیار  ٹیکسچرڈ یارن/ پالئیسٹر ٹیکسچرڈ یارن (ڈی ٹی وائی  یا  پی ٹی وائی)؛ (iv) مکمل طور پر تیاردھاگا (ایف ڈی وائی)؛ اور (ای) چپس۔ ایس پی ایل ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ایتھوپیا، پیرو، چلی، کولمبیا، کوریا، ویت نام اور روس سمیت 35 سے زائد ممالک  میں پالئیسٹر پروڈکٹس کو  برآمدکرتا ہے۔

ایس پی ٹیکس ہندوستان میں ڈی ٹی وائی کی پیداوار اور فراہمی میں مصروف ہے۔ایس پی ٹیکس  ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ایتھوپیا، پیرو، چلی، کولمبیا، کوریا، ویت نام اور روس  سمیت دیگر ممالک میں بھی ڈی ٹی وائی  کو برآمدکرتا ہے۔

اس سلسلے میں سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد جاری کیا جائے گا۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11835)



(Release ID: 1870864) Visitor Counter : 98


Read this release in: Telugu , English , Hindi