عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکریپ ڈسپوزل سے 254 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی، 37.19 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی


ڈی او پی ٹی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیش رفت کا جائزہ لیا، کہا کہ خصوصی مہم 2.0 کے تیسرے ہفتے میں اہم پیش رفت ہوئی

305268 عوامی شکایات کا زالہ، 5416 ارکان پارلیمان کے استفسارات کا جواب دیا گیا اور 588 قواعد کو آسان بنایا گیا، جبکہ 40 لاکھ فائلوں پر نظر ثانی کی گئی

سوچھتا مہم 68363 مہم مقامات پر کامیابی کے ساتھ چلائی گئی

Posted On: 25 OCT 2022 7:14PM by PIB Delhi

 

جاری خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کے تین ہفتوں کی قلیل مدت کے دوران کباڑ کو ٹھکانے لگانے سمیت اسکریپ ڈسپوزل سے اب تک 254 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی ہوئی ہے، جبکہ 37.19 لاکھ مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا ہے، جس پر پہلے ردی اور اسکریپ کا قبضہ تھا۔

یہ بات آج یہاں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی نے کہی۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی علوم، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفت و شنید کے دوران خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کی صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں اپ ڈیٹ پیش کیا جو 2 اکتوبر کو شروع کی گئی تھی اور 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AR6W.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سوچھتا مہم "ہمہ گیر حکومت" اور "ہمہ گیر قوم" کے اپروچ کا بھی ثبوت ہے، جس نے بالآخر ملک گیر "عوامی تحریک" کی شکل اختیار کرلی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ٹائم لائن کے دوران 40 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 3،05،268 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 5416 ممبران پارلیمنٹ کے استفسارات کا جواب دیا گیا اور 588 قواعد کو نرم کیا گیا۔

اس موقع پر سکریٹری اطلاعات و نشریات جناب اپوروا چندرا، سکریٹری، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ، جناب وی سرینواس، سکریٹری، ڈی اے آر ای، ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، سکریٹری، ڈاک، جناب ونیت پانڈے، پرنسپل ڈی جی، پی آئی بی، جناب ستیندر پرکاش، سی ای او، پرسار بھارتی، جناب مینک اگروال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026UL4.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے وزارتوں / محکموں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ انھوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کے ان الفاظ سے تحریک حاصل کریں کہ "اس طرح کی کوششیں نہ صرف اختراعی اور قابل ستائش ہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے آس پاس اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے ہمارے بنیادی شہری فرض کی بھی یاد دلاتی  ہیں۔"

خصوصی مہم 2.0 کو دور دراز کے بیرونی دفاتر، غیر ملکی مشنوں اور پوسٹوں، منسلک اور ماتحت دفاتر میں نافذ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شہریوں پر مبنی سوچھتا اقدامات بھی شامل ہیں۔ یہ مہم اپنے حجم اور پیمانے کے لحاظ سے جامع تھی، جس میں ہزاروں عہدیداروں اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی، جنھوں نے مل کر سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ایک تحریک کی تشکیل دی۔

کابینی وزرا، وزرائے مملکت اور حکومت ہند کے سکریٹریوں نے خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لیا جو عمل درآمد میں قیادت اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ 3 ہفتوں میں محکمہ ڈاک نے 17,767 ڈاک خانوں میں صفائی مہم چلائی ہے، وزارت ریلوے نے 7,028 ریلوے اسٹیشنوں پر، محکمہ فارماسیوٹیکل نے 5,974 مہم کے مقامات پر، محکمہ دفاع نے 4,578 مہم کے مقامات پر اور وزارت داخلہ نے 4,896 مہم کے مقامات پر صفائی مہم چلائی ہے۔

خصوصی مہم 2.0 کی پیش رفت کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر ایک وقف پورٹل www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر کی جاتی ہے۔ تمام وزارتوں / محکموں میں نوڈل افسران مقرر کیے گئے ہیں جو فیلڈ دفاتر کے ذریعہ کیے گئے کاموں کی نگرانی کرتے ہیں۔ خصوصی مہم 2.0 کا ہفتہ وار بنیاد پر حکومت ہند کے سکریٹریوں کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کی پیش رفت کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا جاتا ہے جس میں وزارتوں / محکموں کی طرف سے 10،000 سے زیادہ سوشل میڈیا ٹویٹس کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V3TD.jpg

2 سے 25 اکتوبر، 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کے 3 ہفتوں میں مندرجہ ذیل پیش رفت حاصل کی گئی ہے:

  1. سوچھتا مہم مقامات – 68363
  2. ریکارڈ مینجمنٹ: فائلوں کا جائزہ لیا گیا (طبیعی فائلیں + ای فائلیں) - 40.52 لاکھ
  3. عوامی شکایات + اپیلوں کا ازالہ -3،20،152
  4. آمدنی کا حصول - 254.21 کروڑ روپے
  5. جگہ خالی ہوئی -37.19 لاکھ مربع فٹ
  6. ارکان پارلیمان کے استفسارات - 5416
  7. قواعد و ضوابط میں آسانی ۔ 588

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11831

 


(Release ID: 1870844) Visitor Counter : 153
Read this release in: English , Hindi