صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 27 اکتوبر 2022 کو صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈ کو سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر پیش کریں گی


لوگ 27 اکتوبر کو ہونے والی تقریب کے علاوہ 26 اکتوبر کو www.presidentofindia.gov.in پر اندراج کرکے خصوصی شو بھی دیکھ سکتے ہیں

Posted On: 25 OCT 2022 6:28PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 27 اکتوبر 2022 کو راشٹرپتی بھون کے فور کورٹ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں صدر کے باڈی گارڈ کو سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر پیش کریں گی۔

جو لوگ خصوصی شو اور تقریب دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ویب سائٹ www.presidentofindia.gov.in پر خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں کیونکہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر محدود تعداد میں نشستیں دستیاب ہیں۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں پی بی جی صدر کا سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر حاصل کرے گا۔ پریزنٹیشن پریڈ کے بعد ایک آڈیو ویژول پریزنٹیشن پیش کی جائے گی جس میں سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر کی تاریخ اور اہمیت اور پی بی جی کے جدید دور کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ، گھڑسوار مختلف قسم کے روایتی بھارتی گھڑسوار ہنرمندیوں کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد فوجی بینڈ کی موسیقی پر گھوڑوں کی پریڈ ہوگی۔ اس میں گھوڑے اور گھڑ سوار دونوں کی تربیت، توازن اور رسمی پیشکاری میں ہم آہنگی کا کمال دکھایا جائے گا۔

بھارت کے فوجیوں کے صدر ہونے کے ناطے، پی بی جی کو بھارتی فوج کی واحد فوجی اکائی ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، جسے صدر کا سلور ٹرمپٹ اور ٹرمپٹ بینر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11829


(Release ID: 1870833)
Read this release in: English , Hindi , Tamil