سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کے لیے خصوصی صفائی مہم

Posted On: 19 OCT 2022 8:30PM by PIB Delhi

سیکریٹری (کوآرڈینیشن)، کابینہ سیکریٹریٹ نے 19؍اکتوبر 2022 کو سرکاری دفاتر میں صفائی کے لیے ’خصوصی مہم: 2.0‘ کا جائزہ لیا۔ اس جائزہ میٹنگ میں، جہاں مختلف وزارتوں؍محکموں کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وہیں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سیکریٹری نے تجویز پیش کی کہ اس خصوصی صفائی مہم کے حصے کے طور پر بچوں کے حفظان صحت اور صفائی کی ضروریات کو مدظر رکھتے ہوئے اگلے 6 ماہ کے دوران اس مہم کو مختلف اداروں اور اس محکمے کی سرگرمیوں سے وابستہ دیگر سرکاری؍غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کر کے چلایا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کے حصے کے طور پر تجویز کردہ سرگرمیوں کا بنیادی مرکز خصوصی ضروریات والے بچوں کو سنبھالنے اور ان کی دیکھ بھال کے دوران والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے ذریعہ روزمرہ کی سرگرمیوں میں حفظان صحت اور حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

*************

 

 

ش ح- م م–ن ع

Date: 25.10.2022

U. No.11819



(Release ID: 1870772) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi