صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے نوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل میڈیکل کالج،اسپتال اور تحقیقی مرکز میں  ایڈوانسڈ کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کا افتتاح کیا


ہمارا مقصد ملک کی ہر ریاست میں ایمس تیار کرنا ہے: صحت اور خاندانی بہبودکےمرکزی وزیر کا بیان

Posted On: 20 OCT 2022 10:17PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل میڈیکل کالج، اسپتال اور ریسرچ سنٹر میں ایک ایڈوانسڈ بائی پلین کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیباریٹری کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DYP-184ZI.jpg

 

ڈی وائی پاٹل میڈیکل کالج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر موصوف کے ذریعہ آج جس سہولت کا افتتاح کیا گیا وہ جنوبی ایشیا کا جدید ترین، کیتھ لیب کا  پہلا سب سے جدید ماڈل ہے جو  بھارت میں کیتھ لیب کو وپرو جی ای ہیلتھ کیئرسے آئی جی ایس 6  کے پہلے آٹو رائٹ   ٹریڈ مارک کے قابل بنائے گا ۔صحت کی دیکھ بھال کے لیے  جوورچوئل مصنوعی صلاحیتوں سے  آراستہ نئی کیتھ لیب کو جدید نگہداشت فراہم کرنے میں بے مثال ہے اوریہ بچوں اور  بالغ مریضوں کے لیے بنائی گئی ہے۔یہ سہولت کورونری مداخلتوں جیسے کورونری انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی، نیورولوجی  سے متعلق اقدامات جیسے کیروٹڈ انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی، الیکٹرو فزیالوجی مشاہدے، ٹرانسکیوٹینیئس اورآاورٹک والو       ریپلیسمنٹس (ٹی اے وی آر) وغیرہ کے لیے کارآمد ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DYP-2C3BE.jpg

 

افتتاح کے بعداظہار خیال کرتے ہوئےصحت کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے اور وہ ملک کے تمام شہریوں کے لیے سستی اور قابل رسائی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے لیے  عہد بستہ ہے۔حکومت نے صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق قومی مشن کے تحت ہر ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 64,000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔صحت اورتندرستی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، حکومت نے ملک میں 1,20,000 صحت اور تندرستی مراکز شروع کیے ہیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک کی ہر ریاست میں ایمس قائم ہوں۔

صحت کےمرکزی وزیر نے کہا کہ 8 سال پہلے ملک میں محض  300 میڈیکل کالج اوراسپتال تھے اوراب سر دست 640 میڈیکل کالج ہیں۔لہذااس کے مطابق ملک میں میڈیکل سیٹوں کی تعداد 45,000 سے بڑھ کر 98,000 ہو گئی ہے۔

صحت کےمرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جس طرح سے ہم نےکووڈ وبا پر قابو پایا اور ٹیکہ کاری کےہمارے پروگرام کے بندوبست نے بھارت کے بارے میں دنیا کی سوچ کو مکمل طور سے تبدیل کردیا۔ ایک کہانی کو مشترک کرتے ہوئے،مرکزی وزیر نے کہا کہ جب میں داؤس میں  عالمی اقتصادی فورم  میں بھارتی وفد کی قیادت کر رہا تھا، تو بل گیٹس نے بذات خود مجھے مبارکباد دی اور بھارت کے کووڈبندوبست کے لئے  بھارت کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DYP-305NL.jpg

 

کووڈ وبا کے دوران ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت میں مریضوں کو بچانا ڈاکٹرز کے لئے ہر چیز سے  اوپر ہے۔دوسرے ملکوں کے برعکس بھارت میں صحت اور طبی سہولیات کو ایک خدمت خیال کیا جاتا ہے اور اسی سوچ نے ہمارے ڈاکٹروں کو تحریک دی اور اس طرح بھارت جیسا ملک وبا سے باہر آنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے ریکارڈ وقت میں ٹیکے تیار کرنے لئے ملک کے سائنسدانوں کی بھی ستائش کی ۔بھارت ہمیشہ سے علم کی عظیم سرزمین رہا ہے، ہمارے آباواجداد کو طبی سائنس کا جدید علم تھا۔

نئی پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر وجے پاٹل نے کہاکہ صحت کے مسائل سے متعلق بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے ساتھ ہر مریض کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے  پہلے سے تیار شدہ حل متعارف کرانا ضروری ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) صحت کی دیکھ بھال کی صنعت کو بہتر اور جدید حل کے ساتھ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

**********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11817



(Release ID: 1870770) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi