مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
نوجوان کچرے کو اسی جگہ پر الگ کرنے کی قومی مہم میں شہریوں کے حصہ لینے کی قیادت کررہے ہیں
دس لاکھ سے زیادہ بچے پہلے 72گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر مہم میں شامل ہوئے
‘بچے سوچھ بھارت ابھیان کے سب سے بڑے سفیر کے طورپر ابھر رہے ہیں’-وزیراعظم نریندر مودی
Posted On:
20 OCT 2022 4:14PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن شہری 2.0 کا مقصد شہروں کو کچرے سے پاک بنانا ہے۔اس مہم میں کی گئی پہلوں میں سے ایک ہے کچرے کو اسی جگہ پر الگ کرنا ۔یہ اہم قدم پرانے ڈمپ سائٹس میں جانے والے کچرے کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔فی الحال مستقل طورپر کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے ،ایسے میں ترجیح حال میں موجود کچرے کی ڈمپنگ اور جلانے کی عادتوں کو مستقل طورپر ٹھکانے لگانے کے نظام میں تبدیلی ہے جو کچرے کو الگ کرنے،جمع کرنے ،ری سائکل کرنے اور سرکولر ایکونومی کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں۔ تیزی سے بدلتے شہری منظر نامے ،ایکولوجیکل نظام ،آبادی کی نقل مکانی اور ساتھ ہی گھروں اور اداروں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وقت کے ساتھ شہریوں کے درمیان اس برتاؤ میں تبدیلی کو مضبوطی سے شامل کیا جائے۔
اکتوبر تہواروں کا مہینہ ہے اور مہم کے مرکز میں رویے میں تبدیلی کے ساتھ، ایم او ایچ یو اے نے اسی جگہ پر کچرے کو الگ کرنے کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے موضوعاتی سرگرمیاں شروع کیں۔ بنیادی سرگرمیوں میں عوام تک رسائی، گھر گھر پیغام رسانی اور اسکولوں کے ساتھ مشغولیت کے ذریعے شہریوں تک اہم پیغامات کی ترسیل شامل ہے۔
روایتی طورپر دیوالی پر زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں صفائی کا کام کرتے ہی ہیں۔سوچھ بھارت مشن میں بچے ایک تبدیلی کے نمائندے کے طورپر پہچانے جاتے ہیں اور مکمل طورپر کمیونٹی برتاؤ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ایسے میں اس دیوالی پر بچے اپنے خاندان اور دوستوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق تحفہ کے طورپر یہ تبدیلی دے سکتے ہیں۔
شہری مقامی بلدیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑکر کئی قسم کی سرگرمیاں منعقد کررہے ہیں،تاکہ سبھی کی توجہ اسی جگہ پر کچرے کو الگ کرنے کی مشق کرنے اوراس کی اہمیت کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔ سب سے اہم سرگرمیوں میں گھر گھر جا کر ،این جی او ،چھوٹے ہاؤسنگ گروپ،اسکولوں ،کالجوں ،یوتھ تنظیموں،آر ڈبلیو اے،سیول سوسائٹی اور والنٹیئرس کی مدد سے سبھی وارڈوں میں اسی جگہ پر کچرے کو الگ کرنے کے پیغام کو پہنچانا شامل ہے۔شہری مقامی بلدیہ الگ الگ کچرے کو رکھنے کا انتظام کرسکتے ہیں اور کچرا جمع کرنے والی گاڑی پر اسے پہنچا سکتے ہیں۔اس میں گیلے کےلئے ہرا اور سوکھے کچرے کے لئے نیلے رنگ کے دو حصے بنے ہوتے ہیں۔ اس کےلئے تقسیم شدہ بڑے سائز کے ڈبے،بڑے تھیلے ،کین باکسٹ،پلاسٹک یا میٹل کے بِن یا دیگر وسائل استعمال میں لائے جا سکے ہیں۔ان اہم سرگرمیوں کے دوران یہ یقینی بنایا جائے کہ الگ کرکے جمع کیا گیا کچرا پروسیسنگ کی سہولیات تک الگ الگ ہی رکھا جائے۔
اسکولی بچوں کو ساتھ جوڑنے والی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں،جو کہ 30 اکتوبر تک چلیں گی۔سیلفی پوائنٹس بنائے جارہے ہیں جس میں ہرا (گیلے کچرے کےلئے) اور نیلا(سوکھے کچرے کےلئے ) کچرے کو الگ کرنے کے پیغام دینے والے دو ڈسٹ بِن لگائے جارہے ہیں۔شہری مقامی بلدیہ بھی اسکلوں اور بچوں کے ساتھ جڑ کر انہیں ٹنگ ٹوسٹر چیلنج دے رہے ہیں ۔اس میں حصہ لینے والوں کو جلدی جلدی ہرا گیلا سوکھا نیلا جتنی بار ممکن ہو بار بار دہرانے کو کہا جارہا ہے۔موبائل وین اور ٹرکوں پر ‘ہمیں گرو ہے’ تھیم سانگ چلایا جارہا ہے،جو صاف اور سنگل یوز پلاسٹک سے پاک دیوالی کا پیغام دے رہے ہیں۔
اسکول اور گھروں میں کچرے کو الگ کرنے کو فروغ دینے کےلئے بچوں کی حصہ داری کی حوصلہ افزائی کےلئے کچھ سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس میں بچوں کو گھروں سے ڈسٹ بن لاکر اسے کرافٹ سے سجانے کےلئے تحریک دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ ٹائے کیتھان چیلنج میں بھی حصہ لے سکتے ہیں،جس کے لئے انہیں https://innovateindia.mygov.in/swachh-toycathon//پر رجسٹر کرنا ہوگا۔اس میں وہ گھر سے سوکھے کچرے کے پانچ سے چھ آئٹم لاکر اس سے کھلونے بنا سکتے ہیں۔ اسی جگہ پر کچرے کو الگ کر نے کے پیغام کو لکھنے کےلئے کہا جارہا ہے۔اسٹیکر بنانے کے بعد بچے انہیں گھروں کے باہر بھی لگا سکتے ہیں جن پر گیلے سوکھے کچرے کو الگ رکھنے کا پیغام لکھا ہوگا یا گھروں کے باہر ایسا اسٹیکر لگا سکتے ہیں جس پر لکھا ہوگا‘میرا گھر گیلے سوکھے کچرے کو الگ کرتا ہے’۔یہ پیغام بالواسطہ طورپر ان کے دوستوں اور دوسرے کنبوں کو بھی کچرے کو الگ کرنے کےلئے تحریک دےگا۔
اس زبردست مہم سے پہلے 72گھنٹوں میں دس لاکھ سے زیادہ بچے جڑ چکے ہیں۔اس میں حصہ لینے والے اسکول sbmurban.gov.in ویب سائٹ پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔سبھی اسکولوں کو ایوارڈ کے طورپر حصہ داری کا سرٹیفکیٹ دیا جائےگا۔
سوچھ بھارت مشن شہری کے آٹھ سال کی کامیابیوں کے جشن کے موقع پر ملک کی عزت مآب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یکم اکتوبر 2022 کو بھارت کے شہریوں سے اسی جگہ پر کچرے کو الگ کرنے کی اس مہم سے جڑنے کی اپیل کی،جو سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان کچرے کو الگ کرنے کی صحیح روایات کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔دو ہفتے تک چلے سوچھ امرت مہوتسو کےایک حصے کے طورپر مکانات اور شہری امور کی وزارت نے 2اکتوبر گاندھی جینتی کے دن سے اسی جگہ پر کچرے کو الگ کرنے کےلئے اس قومی مہم کا آغاز کیا۔
*************
ش ح۔ ا م ۔
U. No.11815
(Release ID: 1870769)
Visitor Counter : 159