جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری نے خصوصی مہم  دوئم کا جائزہ لیا


مہم کے تحت، محکمے اور وزارتیں سووچھتا اور حکومت میں زیرالتوا معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں

Posted On: 20 OCT 2022 9:10PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت  کے آبی وسائل کے محکمے کے سکریٹری، آر ڈی، اور جی آر، جناب پنکج کمار نے آج ، 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر شروع کی گئی جاری خصوصی مہم دوئم  کی کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکریٹری سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ 31 اکتوبر تک مہم کے تحت محکمے اور وزارتیں سووچھتا اور حکومت میں زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ خصوصی مہم  دوئم  حوالہ جات کے بروقت ٹھکانے لگانے  اور کام کی جگہ کی صفائی کی اہمیت کو تقویت بخشتی  ہے۔ وزارت جل شکتی کے  محکمہ آبی وسائل ، ڈی آر  اور جی آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب سبودھ یادو، خصوصی مہم دوئم کے تمام نوڈل افسران کے ساتھ  میٹنگ میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں اور وزارتوں کی پیش رفت رپورٹ پر غور کیا گیا،تاکہ اب تک کی جھلکیاں سامنے لائی جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00108O3.jpg

خصوصی مہم دوئم  دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے۔ تیاری کا مرحلہ: 14ستمبر  2022 تا 30 ستمبر2022 اور عمل درآمد کا مرحلہ: 2 اکتوبر2022 تا 31 اکتوبر  2022 ۔ مہم دوئم  کے تحت توجہ مرکوز کرنے والے علاقوں میں ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور اس کی اپیلیں، ریکارڈ کا انتظام اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے زندگی کو آسانی بنانے کو فروغ دینے کے لیے موجودہ قواعد و ضوابط کا جائزہ شامل ہے۔

میٹنگ کے دوران جن اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ان میں مختلف تنظیموں اور سیکشنز کی فائلوں کا جائزہ لینے کے اہداف اور حصولیابیاں، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں اور مخصوص جوابات، محکمہ آبی وسائل، آر ڈی اینڈ جی آر کے ذریعے سوشل میڈیا ایکٹیویٹیز فیز (ہفتہ 2) کی حیثیت تھیں۔ مختلف وزارتوں اور محکموں کے اہداف اور کامیابیوں پر تفصیلی بحث کی گئی اور محکموں کو مشن موڈ پر اہداف حاصل کرنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کی گئی۔

حاصل شدہ  ہدف کی تفصیلات:

نمبر شمار

 دائرہ کار

 اہداف

حصولیابیاں

1

 ایم  پی حوالہ جات

49

9

2

پارلیمانی یقین دہانیاں

19

0

3

آئی ایم سی  حوالہ جات

5

3

4

عوامی شکایات

139

105

5

پم ایم او حوالہ جات

4

3

6

 جائزہ لی جانے والی فائلیں

39563

42464

7

 فائلوں کو ٹھکانے لگانا

8119

16193

8

مقامات کی صفائی

160

214

9

پیدا کیا جانے والا ریوینیو

5619917/-

1490943/-

10

 آزاد کردہ جگہیں

17083 Sq ft

28604

11

سمپلی فکیشن کے قواعد

1

1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11814


(Release ID: 1870749) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi