بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

این ایس آئی سی نے فلپس مشین ٹولس انڈیا پرائیویٹ لیمٹڈ کے ساتھ مفاہمت کے اقرار نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 20 OCT 2022 7:21PM by PIB Delhi

نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لیمٹڈ این ایس آئی سی اور فلپس مشین ٹولس انڈیا پرائیویٹ لیمٹڈ نے18 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں  اضافی ٹیکنالوجیوں میں ہنر کے فروغ سے متعلق تربیت کے لئے مفاہمت کے ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے۔اس موقع ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے  کی موجودگی نے تقریب کو اعزاز بخشا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HJKD.jpg

 

(ایم ایس ایم ای )سکریٹری بی بی سوائن ،این ایس آئی سی ،سی ایم ڈی جناب گورنگ دکشت،(ایس ایم ای) جوائنٹ سکریٹری  محترمہ مرسی اپاؤ بھی اس موقع پر موجودتھے۔مفاہمت کے اس اقرار نامہ پر این ایس آئی سی (ٹیک/ ایم آئی ایس)سی جی ایم – ایس جی جناب نوین چوپڑا نے دستخط کئے ۔

جناب رانے نے کہا این ایس آئی سی اور فلپس انڈیا کے درمیان مفاہمت کا یہ اقرار نامہ ان   اضافی ٹیکنالوجیوں میں افرادی قوت کے ہنر کو تیار کرنے کے لئے ایک نہایت اہم قدم ہوگا جو کہ مینو فیکچرنگ کا مستقبل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہی تنظیمیں اس  آئندہ شعبہ میں ایم ایس ایم ایز  کے لئے  اپنی بہترین مہارت کو بروئے کار لاسکتی ہیں اور شاندار مواقع تشکیل دے سکتی ہیں۔

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11811



(Release ID: 1870741) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi