دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زمینی وسائل کے محکمے نے حوالہ جات اور صفائی ستھرائی کے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم دوئم منعقد کی


دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر نے خصوصی مہم دوئم کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا

محکمے نے اپنے اہلکاروں کے لئے آر ای جے یو وی ای ویلنیس مراکز پر ستمبر2022 میں تناؤ کے بندوبست کے موضوع پر دو اجلاس بھی منعقد کئے

Posted On: 20 OCT 2022 5:58PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی کو دلی خراج عقیدت پیش کرنے کے نظریہ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے2014 میں سوچھ بھارت مشن  (ایس بی ایم) کا آغاز کیا تھا۔اس کے بعدزیر التواء حوالہ جات اور صفائی ستھرائی کے معاملوں کو نمٹانے کے لئے 2021 میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔اس کے مطابق حکومت نے مرکزی حکومت کی سبھی وزارتوں/محکموں متعلقہ اور اس کے ماتحت بھارتی حکومت کے دفتروں میں دو اکتوبر سے 31اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم دوئم منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیہی ترقیات  کی وزارت کے تحت زمینی وسائل کے محکمے (ڈی او ایل آر) نے سبھی تین جگہوں این بی او عمارت ،شیوا جی اسٹیڈیم اور سی جی او کمپلیکس  میں خصوصی مہم دوئم کی شروعات کی۔ایک اکتوبر سے 15ا کتوبر 2022تک ڈی او ایل آر کا سوچھتا پکھواڑا بھی منایا گیا۔اس مہم کا مقصد التواء کے معاملات کو کم سے کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا،نگرانی سے متعلق داخلی طریقہ کار کو مستحکم بنانا ،ریکارڈ بندوبست کے تحت افسران کو تربیت دینا ،دستاویزی ریکارڈس کا ڈیجیٹائزیشن نیز سوچھتا کے لئے پروٹوکولس کا قیام اور نگراں نظام قائم کرنا ہے۔

زمینی وسائل کے محکمے نے حقیقی جذبے کے ساتھ خصوصی مہم دوئم شروع کی گئی ہے ڈی او ایل آر کے ذریعہ شروع کی گئی اس خصوصی مہم کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

i.  صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے  جیسا کہ  ایم او آر ڈی کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے،  تینوں عمارتوں کے لیے نوڈل افسروں کو پہلے ہی نامزد کیا جاچکا ہے ، اس کے علاوہ محکمہ میں ایک نوڈل افسر کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر کی ہدایت کے مطابق محکمہ میں شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ بھی بھیجی  گئی ہے اوراس سلسلے میں دیہی ترقی کے وزیر نے 18 اکتوبر 2022 کو مہم کی پیش رفت پر ایک جائزہ میٹنگ بھی  منعقد کی ہے۔

ii. مہم کی پیش رفت پر (ایل آر) سکریٹری کی سطح پر سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگیں  منعقد کی جاتی ہیں۔سکریٹری (ایل آر) نے دفتر کے احاطے کا معائنہ کیا اور کچھ کارروائیاں انجام دینےکی ہدایت دی  ان میں دیواروں کی پوتائی اور سیلن کو دور کرنا ،کھانے کے کمرے اور دیگر مقامات کی جدید کاری نیز جہاں بھی ضرورت ہو، الماریوں کو ایک ہی رنگ سے پینٹ کرنا،دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران افسران کی طرف سے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے لائٹس بند کرنا، ملازمین کو گملے والے پودے لانے کی ترغیب دینا شامل ہے۔ نوڈل افسروں نے جائزہ میٹنگیں کیں اور تمام جگہوں کا معائنہ کیا۔

iii. ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر تصاویر سمیت ڈیٹا یعنی اعداد و شمار اپ لوڈ کردئے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر/ویڈیوزبھی مشترک کیے جا رہے ہیں۔

صفائی ستھرائی نہ صرف جسمانی طور پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ ذہنی کیفیت پر بھی ا س کا اثر ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے محکمہ نے خصوصی مہم ایک کے دوران اپنے شیواجی اسٹیڈیم انیکسی دفتر میں ریجیو ی ویلنیس مرکز قائم  کیا ہے اور اسے اچھی حکمرانی کے ہفتے (جی جی ڈبلیو) میں ایک خصوصی حصولیابی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ 16 ستمبر 2022 کو ایک فلم کی شوٹنگ بھی کی گئی جس میں ڈی ڈی نیوز کی ٹیم نے اس پروگرام کا احاطہ کیااور اس فلم میں محکمہ کے ذریعہ قائم کردہ ریجیو ی ویلنیس مرکز کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے لئے 20 اور 21 ستمبر 2022 کوریجیوی صحت کے مرکز میں ایک معروف ماہر کے ذریعہ تناؤ کے بندوبست پر دو اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q127.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002STHU.jpg

ریجیو ی ویلینس مرکز پر تناؤ کے بندو بست سے متعلق پروگرام

 

ماحول دوست سرگرمیوں کے زمرے کے تحت ڈی اے آر پی جی کی جانب سے  انجام دی گئی بہترین سرگرمیوں کے طور پر   اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ  سبھی افسران کے ذریعہ  محکمہ کے لئے لئے جانے والے اقدام کے تحت دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران بجلی کی بچت کی خاطریومیہ  آدھے گھنٹے لائٹس کو بند کردیا جائے ۔صفائی ستھرائی حوالہ جات کے نمٹارے کے موضوع پر تیاری سے متعلق سرگرمیوں میں جن باتوں کا شامل کیا گیا ہے ان میں  نشاندہی کیا جانا ،زیر التواء حوالہ جات کا جائزہ اور نمٹارہ فیزیکل فائلوں اور ای فائلوں ،بری حالت میں موجود فرنیچر اور آلات کے نمٹارے کے لئے اس خصوصی مہم دوئم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور شروعات کی گئی ہے۔پروگرام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئےد اخلی دروازوں پر خصوصی مہم دوئم اور سوچھتا پکھواڑا 2022 کے لئے تیار کئے گئے اسٹینڈس کو لگایا گیا ہے۔ڈیٹا کو ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپلوٹ کیا جاچکا ہے۔تعمیرات عامہ کے محکمہ سی پی ڈبلیو ڈی   سے درخواست کی گئی ہے جہاں کہیں بھی ضرورت ہو وہ مرمت کرائیں اور پوتائی کروائیں ۔اس کے علاوہ این ڈی ایم سی سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ کے ذریعہ کرائے پر لئے گئے شیواجی  اسٹیڈیم  دفتراحاطہ میں دیکھ بھال سے متعلق ضروری سرگرمیاں انجام دیں ۔

 

***********

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11799


(Release ID: 1870733) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi