ریلوے کی وزارت

صفائی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے، خصوصی مہم دوئم کے تحت وزارت ریلوے کی جانب سے اقدامات

Posted On: 20 OCT 2022 8:26PM by PIB Delhi

پندرہ اگست 2021 کو عزت مآب وزیر اعظم کی تقریر سے متاثر ہو کر، حکومت ہند نے 2021 میں خصوصی مہم کا آغاز کیا اور ستمبر – اکتوبر 2021  کو  چاروں طرف صفائی، زیر التوا اُمور کو کم کرنے اور کام کی جگہوں پر کام کے کلچر کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ۔

اس خصوصی مہم کی کامیابی سے حوصلہ پاکر، حکومت نے ستمبر 2022 میں 'خصوصی مہم  دوئم' کے طور پر اس کا سیکوئل شروع کیا، جس میں بہتر ورک کلچر کے ذریعے کام کرنے کے تمام شعبوں میں صفائی اور اچھی حکمرانی کو مزید فروغ دینے کے لیے بڑھے ہوئے اہداف اور گنجائش  پر توجہ دی گئی ۔

 خصوصی مہم دوئم   کے فلسفے کے مطابق، ریلوے کی وزارت نے ملک کے طول و عرض میں آئی آر کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کام کے تمام شعبوں میں اپنے لیے وسیع گنجائش رکھی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے صفائی مہم کے لیے اپنے تمام 7337 اسٹیشنوں پر کام شروع کیا ہے، جس کی فراہمی ایک بہت بڑا کام ہے۔ اسٹیشنوں کی مشینی صفائی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ ٹرینوں اور اسٹیشنوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے (بشمول بڑے اسٹیشنوں تک رسائی) اور پلاسٹک اور دیگر کچرے کو جمع کرنے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بنگلور ریلوے اسٹیشن کی ایسی ہی ایک کوشش کو وزیر اعظم نے سراہا ہے۔

دو  اکتوبر کے بعد سے، ریلوے کی وزارت پہلے ہی 7000 سے زیادہ صفائی مہم چلا چکی ہے، جس میں اس کے اسٹیشنوں، دفاتر، ورکشاپس، پیداواری یونٹوں اور دیگر دفاتر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ فزیکل فائلوں اور تقریباً 30000 ای-  فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 65 فیصد ہدف پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اوپر سے نیچے تک تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ وی آئی پی/ایم پی/ایم ایل اے ریفرنسز اور پارلیمانی، ریاستی حکومت/پی ایم او حوالہ جات سمیت زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے تیار رہیں اور  اس کو انجام تک  پہنچائیں،  اب تک تقریباً 50فیصد  حصولیابیاں  پہلے ہی درج کی جا چکی  ہیں۔ خصوصی مہم دوئم   کے 20 دنوں میں، وزارت ریلوے نے 2300 سے زیادہ وی آئی پی  حوالہ جات، 130 ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور 2 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کو نمٹا یا ہے۔ مہمات کی نگرانی یونٹس کے سب سے سینئر افسران کر رہے ہیں، جو اہمیت اور آگاہی پھیلانے کے لیے اکثر اپنے دفاتر کے  دورہ کرتے  ہیں۔

 اس مہم کے دوران کئی دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں،جن میں آن لائن پروسیسنگ اور وی آئی پی (ایم پی / ایم ایل اے) حوالہ جات اور پارلیمانی حوالوں ،جیسے کہ وقفہ صفر کے دوران اور پارلیمنٹ میں دفعہ 377 کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے ذریعے اٹھائے گئے معاملات کو نمٹانے کے لیے آئی ٹی ایپلی کیشنز کی ترقی شامل ہے۔

وی آئی پی ریفرنسز کی نگرانی کے لیے مقامی طور پر تیار کی گئی آئی ٹی ایپلی کیشن میں مختلف خصوصیات، جیسے ریفرنس کی رجسٹریشن (اپ لوڈ کرنا)، یونٹ/افسر(افسران کو نشان زد کرنا/ بھیجنا)، ان سے جوابات کی وصولی، متعلقہ یونٹ کی طرف سے کارروائی کے ساتھ ساتھ جاری کیے جانے والے جوابات کو جمع کرنا، وزیر ریلوے ایم او ایس / جی ایم/ ڈی آر ایم جیسا کی صورت حال ہو، شامل ہیں۔ ایم آئی ایس رپورٹس کی تعداد اسٹیٹس سبجیکٹ/ وی آئی پی / ریاستی یونٹ (ڈائریکٹوریٹ/زونل ریلوے وغیرہ)/وقت کی مدت دیکھنے کے لیے بنائی جا سکتی ہے۔ یہ سسٹم متعلقہ حکام کو ای -میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہفتہ وار الرٹ بھی تیار کرتا ہے۔ عزت مآب وزیر/افسران صرف ایک کلک کے ساتھ مخصوص عوامی نمائندے کو جواب دے سکتے ہیں اورعمل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

پارلیمانی ریفرنسز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ سے متعلق ایک اور ماڈیول بھی وی آئی پی ریفرنسز کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ایم آئی ایس کی تمام خصوصیات کے ساتھ اسی طرح کے خطوط پر تیار کیا گیا ہے۔

ان دو درخواستوں کی پیش رفت نے وزارت ریلوے کو ان حوالوں کو نمٹانے کے قابل بنایا ہے اور خصوصی مہم  دوئم  میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

اس کے علاوہ، عوامی شکایات کی بھی ‘ریل مدد پورٹل’ کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے، جو شکایات کا حقیقی وقت میں ازالہ اور ان شکایات  کو دور کرنے اور زیر التواء معاملات کو  نمٹانے کی آن لائن نگرانی فراہم کرتا ہے۔

ایم او آر نے یکم نومبر سے تمام کاروباری عملوں اور فائل ورک کو ای-آفس سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹائز کرکے مکمل طور پر پیپر لیس کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11802



(Release ID: 1870730) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi