وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کیا؛ ایل او سی پر سیکورٹی کے منظر نامے اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا


فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ دیوالی منائی

Posted On: 24 OCT 2022 6:10PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے وائٹ نائٹ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ کے ہمراہ 24 اکتوبر 2022 کو جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں اگلی  چوکیوں کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ سی ڈی ایس نے نوشہرہ سیکٹر کی جنگی یادگار نمن استھل پر بھی گلہائے عقیدت پیش کی اور قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل انیل چوہان کو فیلڈ کمانڈروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ آپریشنل صورتحال اور سیکورٹی کے منظر نامے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے دفاعی انفراسٹرکچر کی ترقی اور خطے میں پرخطرعلاقوں نیز موسمی حالات کے باوجود آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

سی ڈی ایس نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ مہارت پیدا کرنے اور ہندوستانی فوج کی جرات اور بہادری کی بھرپور روایت کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اعلیٰ ترین ترتیب کی آپریشنل تیاریوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دیوالی کے موقع پر سی ڈی ایس کے دورے نے مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کا کام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)K1L9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC4(1)8M3D.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11791



(Release ID: 1870675) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu