عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں دیشا کی میٹنگ کی صدارت کی


مودی حکومت کے تحت کشتواڑ شمالی ہندوستان کے طاقت کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 23 OCT 2022 7:44PM by PIB Delhi

جموں و کشمیر کا کشتواڑ مودی حکومت کے تحت شمالی ہندوستان کی بجلی کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جس میں متعدد فعال پاور پروجیکٹ ہیں، جن سے مجموعی طور پر 6000 میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ تازہ ترین اضافہ ماچھیل کے مقدس مقام کے لیے ایک خصوصی 1 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ ہوگا جو ماچھیل یاترا کے زائرین کے لیے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج بلائی گئی ضلع کشتواڑ کی دیشا میٹنگ میں یہ بات کہی گئی ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع کشتواڑ میں نافذ کی جانے والی مختلف مرکزی اسکیموں (سی ایس ایس) پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ بلائی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DB8Q.jpg

میٹنگ میں ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن محترمہ پوجا ٹھاکر، کشتواڑ میونسپل کونسل کےصدرسجاد احمد نجار، کشتواڑکے  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو، بی ڈی سی  کے چیئرپرسنز، ڈی ڈی سی ممبران اور دیشا کمیٹی کے نامزد ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ریکارڈ کی گئی کامیابیوں اور پیشرفت کے علاوہ ضلع میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے مختلف علامتی/ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔

ڈپٹی کمشنر نے چئیرمین کو بتایا کہ مختلف سی ایس ایس کے تحت کئے گئے کاموں کی بڑی تعداد مکمل ہو چکی ہے اور باقی ضلع میں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

اس کے علاوہ، کشتواڑکےڈی سی نے ڈی آئی ایس ایچ اے کی گزشتہ دیشا میٹنگ میں روشنی ڈالے گئے مختلف مسائل کی کارروائی رپورٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

حکومت ہند کی وزارت شہری ہوابازی کے تحت شروع کی گئی  فضائی پٹی کے بارے میں دریافت کرنے پر، کشتواڑکے ڈی سی نے بتایا کہ پروجیکٹ کی مختلف کوڈل فارملٹی مکمل ہو چکی ہیں اور تکنیکی ٹیم کے دورے پر اس پروجیکٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چیئرمین نے ٹیکنیکل ٹیم کے دورہ کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کی اپیل کی تاکہ قومی اہمیت کے مذکورہ منصوبے پر جلد کام شروع کیا جا سکے۔

ضلع کشتواڑ کی سیکٹر وار پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دے ۔ انہوں نے مذہبی سیاحت، ٹریکنگ اور کوہ پیمائی جیسے سیاحت کے ممکنہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ ایڈونچر ٹورازم اور ضلع میں کیمپنگ کے مقامات کی تجدید کرے تاکہ ضلع میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

انہوں نے ماچھیل، سرتھل کے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹورازم سرکٹ سے مربوط کرنے اور نوجوانوں کے وسیع تر فائدے کے لیے سیاحت کے شعبے کو مشن یوتھ اسکیموں سے جوڑنے پر زور دیا۔

اس میٹنگ میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ضلع کشتواڑ 5 بڑےمتوقع ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹوں کا ایک مرکز ہے جس میں بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے جو آنے والے وقت میں مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ملک میں بجلی کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کی بڑی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے ضلع کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی ضروریات میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈی سی کشتواڑ نے انہیں بتایا کہ اس سلسلے میں پدر کے ماچھیل علاقے میں 1 ایم وی اے سولر پلانٹ کی تنصیب کی تجویز ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے جے اے کے ای ڈی اے کے تعاون سے مذکورہ پروجیکٹ کے لیے 40 کنال اراضی کی نشاندہی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء، ڈی سی نے مرکزی وزیر کو جل جیون مشن کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 129 کاموں میں سے تمام 128 اسکیموں کے کاموں کا ٹنڈر دیا جاچکا ہے۔

جے جے ایم کے کاموں کی سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متعلقہ نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی رفتار کو تیز کریں اور ٹھوس کوششیں کریں تاکہ گھریلو نل کے پانی کے فعال کنکشن فراہم کر کے تمام مستفیدین کو 'ہر گھر نل سے جل' کی پانی کی فراہمی کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

مختلف محکموں کے ذریعہ شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا اسکیم وار جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے لوگوں کے لیے  اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے منتخب پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ ترقیاتی نتائج حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔

دریں اثناء، مرکزی وزیر مملکت نے صحت، زراعت، اسکول اور روزگار وغیرہ کی  اسکیم کے علاوہ ، پی ایم جی ایس وائی، ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی –جی، پی ایم اے وائی –جی (آواس پلس) امرت سروور، ایس بی ایم (جی) سمیت مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کی جسمانی اور مالی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔

زیر تعمیل سڑک کے کاموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرتھل روڈ پر میکادمائزیشن اور کشتواڑ-پالمر-ڈانگ ڈانگ ڈورن روڈ کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنے سمیت منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر سنگھ کو حساس  علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا، اسی طرح پدر میں کنڈیل پل کی دوبارہ تعمیر، مروہ ڈویژن کے لیے الگ پاور گرڈ، آیوش اسپتال کشتواڑ کا مالی بوجھ، مختلف محکموں میں عملے کی کمی، خاص طور پرحفظان  صحت  کے شعبہ میں عملے کی کمی، ہنزار کلاؤڈ برسٹ سے متاثر ہونے والے خاندان کی  شکایات، مروہ اور وروان میں ٹیلی کمیونی کیشن، زیر تعمیر ٹی آر سی- سرکوٹ لنک روڈ کی دوبارہ آبادکاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر سنگھ نے ان مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ افسران سے بھی کہا کہ وہ آئی اے وائی اور آیوشمان-صحت کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی 100فیصدکوریج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ پی آر آئی سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ تمام مستحق افراد ان اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں۔

وزیر موصوف نے آئی آئی آئی ایم ،جموں کے تعاون سے ضلع میں آروما مشن کے تحت لیوینڈر کی کاشت کی صلاحیت سےبھرپور  فائدہ اٹھانے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی زور دیا اور ضلع میں زعفران پارک کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی جو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے دیگر پی آر آئی کے ساتھ پی ایم جی ایس وائی روڈ کے تحت زمین کے معاوضے، پالمار اور پدر میں منظور شدہ نئے کیندریہ ودیالیوں کے کھولنے اور تکمیل کے مسائل کے علاوہ دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔

قبل ازیں مرکزی وزیر نے کشتواڑ کے  ڈی سی آفس کمپلیکس میں مشن یوتھ کی ’’ممکن ‘‘اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو کمرشیل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔

اس کے علاوہ ضلع سماجی بہبود کے محکمہ کے زیر اہتمام خصوصی طور پر معذور افراد میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں تقسیم کی گئیں اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کو منظوری کے خطوط دیے گئے۔

اس موقع پر ٹی بی کے شناخت شدہ مریضوں کے لیے "نکشے پوشن یوجنا" کے تحت منظوری  کے خط بھی مستحقین کو سونپے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11780



(Release ID: 1870576) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi