وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیف ایکسپو 2022 کی ‘بندھن’ تقریب کے دوران ڈی آر ڈی او کے ذریعے 10 دیسی ٹیکنالوجیز کی منتقلی کے لئے 13 صنعتوں کو 16 لائسنس معاہدے سونپے گئے

Posted On: 21 OCT 2022 6:20PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 20 اکتوبر ، 2022 ء کو گجرات کے گاندھی نگر میں 12ویں ڈیف ایکسپو کی ‘ بندھن ’ تقریب کے دوران 13 صنعتوں کو ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ 10 ٹیکنالوجیز کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے 16 لائسنسنگ معاہدے ( ایل اے ٹی او ٹی ) سونپے ۔  وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تقریب کی صدارت کی، جس میں کل 451 مفاہمت نامے ، ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی منتقلی اور پروڈکٹ لانچ کئے گئے  ، جس میں 451 میں سے 345 مفاہمے نامے ، 42 بڑے اعلانات، 46 مصنوعات کا اور 18 ٹی او ٹیز  شامل ہیں ۔  اس میں گجرات کی طرف سے  28 مفاہمت نامے اور ایک پروڈکٹ کا لانچ کیا گیا ۔ اس میں 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔  بھارتی فضائیہ اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ نے 6,800 کروڑ روپئے  کی لاگت کے 70  دیسی ایچ ٹی ٹی – 40 تربیتی طیاروں کے کنٹریکٹ کو حتمی شکل دی ۔

ڈی آر ڈی او کی طرف سے منتقل کی گئی ٹیکنالوجیوں کا تعلق الیکٹرانکس، لیزر ٹیکنالوجی، اسلحہ سازی، مادی سائنس، جنگی گاڑیاں، بحری نظام اور سینسر وغیرہ کے شعبے سے ہے ۔ مصنوعات میں ہینڈ ہیلڈ گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر)، اَن ایکسپلوڈیڈ آرڈیننس ہینڈلنگ روبوٹ (یو ایکس او آر)، سیمی سالڈ میٹل ( ایس ایس ایم ) پروسیسنگ ٹیکنالوجی برائے ایلومینیم مرکبات، ہائی آکسیڈیٹیو اور تھرمل اسٹیبلٹی آئل ( ڈی ایم ایس ہوٹس آئل – I ) ، جنگی گاڑیوں کے لئے نیوکلیئر شیلڈنگ پیڈ، ٹینک شکن ایپلی کیشن کے لئے 120  ایم ایم  ٹینڈم وار ہیڈ سسٹم، ہائی انرجی میٹریل ( ٹی این ایس ٹی اے ڈی ) ، لیزر - بیسڈ اینڈ گیم فیوز، ملٹی کلو واٹ لیزر بیم ڈائریکٹنگ آپٹیکل چینل (بی ڈی او سی)، شکتی ای ڈبلیو سسٹم شامل ہیں ۔ یہ اعلیٰ ٹیکنالوجی پروڈکٹس حکومت کے ‘ آتم نربھر بھارت ’ مہم کو تقویت فراہم کریں گے اور مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے علاوہ خود کفالت  کے ذریعے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دیں گے ۔

اس تقریب میں گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت، رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، دفاع کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور ڈیفنس کے او ایس ڈی جناب گریدھر ارامانے نے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11760


(Release ID: 1870574) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi