وزارت خزانہ

ڈی ایف ایس نے کام کاج میں تاخیر کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے خصوصی مہم  دوئم  کا مشاہدہ کیا

Posted On: 21 OCT 2022 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21اکتوبر، 2022/ محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) ، وزارت خزانہ، اور اس سے منسلک تنظیموں نے کام کاج میں  التوا کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے خصوصی مہم دوئم  شروع کی ہے۔ ڈی ایف ایس کی تمام تنظیموں کو جانکاری دی گئی اور درخواست کی گئی کہ وہ صفائی کی جگہوں کی نشاندہی کرکے صفائی مہم میں حصہ لیں اور صفائی ستھرائی اور اسکریپ کو ہٹانے کی سرگرمیاں منعقد کریں۔

ماحول دوست اقدامات اور شمولیتی اقدامات اٹھانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔ مجموعی طور پر 80 فیصد سے زیادہ نشان زد مقامات کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی رپورٹیں اس مقصد کے لیے نوڈل ڈپارٹمنٹ ڈی اے آر پی جی کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل میں اپ لوڈ کی گئیں۔

ڈی ایف ایس میں،  خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب  بھاگوت کشن راؤ کراڈ اور سکریٹری (ڈی ایف ایس) نے دورہ کر کے اِس مہم کو تیز رفتار بنایا جس کے دوران افسران/عملے سے ملاقات کی گئی اور انہیں 100 فیصد ای-آفس استعمال کرنے اور پرانی فائلوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ۔ یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ سبھی  کام کے دنوں میں 3 بجے سے ساڑھے پانچ  بجے تک کے وقت کو اسی مقصد سے استعمال کیا جائے۔

خلائی انتظام، اسکریپ کو ہٹانا، ریمپ لگانا، شجرکاری مہم، کوریڈور کی خوبصورتی وغیرہ کا کام کیا گیا۔ جب سے مہم شروع ہوئی ہے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 100 سے زیادہ پوسٹس (بشمول ویڈیوز) ڈی ایف ایس کی مختلف تنظیموں نے کی ہیں۔

صفائی مہم:-

 

 

سکریپ کو ضائع کرنا:

شجرکاری مہم:

A group of people outsideDescription automatically generated with medium confidence 

راہداریوں کی خوبصورتی:

 

شمولیت کے اقدامات:

مختلف معذور افراد کے لیے ریمپ۔

 

 

چند لنکس/پوسٹ:

ڈی ایف ایس :

https://twitter.com/dfs_india/status/1578755694244687872?s=48&t=Vv0FfhXMFdOFc464UBjtMg

ایس آئی ڈی بی آئی:

https://twitter.com/sidbiofficial/status/1583395367999004672

این ایچ بی :

https://twitter.com/NhbIndia/status/1583396758834786306?s=20&t=3DSwJ2BJU3K06UdPXjEuIQ

 

بینک آف مہاراشٹر:

https://twitter.com/mahabank/status/1583392289837449216?s=20&t=mlj22opSW0bHG70nW3slRQ

بینک آف انڈیا:

https://twitter.com/BankofIndia_IN/status/1583352552615071744?t=6qUIbBAx4lpiJl9AvvyzNA&s=08

LIC: https://twitter.com/LICIndiaForever/status/1583343075664855042

  ۔۔۔

                     ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                

U – 11767



(Release ID: 1870527) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi