جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمہ  کی سکریٹری نے خصوصی مہم 2.0 کے تحت محکمہ میں کئے گئے کام کا جائزہ لیا

Posted On: 21 OCT 2022 6:52PM by PIB Delhi

 

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے آج  خصوصی مہم 2.0 – سوچھتا کے تحت چلائی  جارہی سوچھتا مہم/کباڑ کو نمٹانے/مختلف جگہوں کو خالی کرنے /خوبصورت بنانے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ کے مختلف سیکشنز کا

 کا معائنہ کیا ۔ سیکرٹری نے وزارت کے ذریعہ کئے گئے احیا کے کام کا معائنہ کیا۔ یہ پایا گیا کہ احیا کے بعد کئے گئے بندوبست  کافی اچھے ہیں اور ملازمین کو کام  کے لیے فراہم کی گئی جگہ بہت موزوں ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UXCK.jpg

تجدیدکاری کے بعد، ضرورت  کے مطابق فرنیچر فراہم کر کے کافی جگہ خالی کر دی جاتی ہے۔ معائنہ کے دوران سکریٹری (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے ان ملازمین  کے ساتھ  بات چیت کی جو اس جگہ کا استعمال کر رہے ہیں اور انہیں اس  نئے  بندوبست سے بہت خوش  پایا گیا ۔ ملازمین کو یہ جگہ صاف ستھری رکھنے کی صلاح دی گئی۔

اس مہم کے تحت دفتر سے جڑی عام استعمال والی جگہوں (کامن ایریا) پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سکریٹری نے پایا کہ  کئی فوٹو، فلاور پاٹس اور بہترین لائٹنگ سسٹم لگاکر کامن ایریا کا بہت اچھا استعمال  کیاجارہا ہے۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11774)


(Release ID: 1870503) Visitor Counter : 124
Read this release in: English , Hindi