شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک سوچھتا کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا اہتمام کر رہی ہے
یہ مہم زیر التوا معاملوں کو نمٹانے، پرانی/غیرضروری فائلوں کو ہٹانے اور جگہ کے بندوبست پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ دفاتر کی مجموعی صفائی پر مرکوز ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2022 6:07PM by PIB Delhi
2021 میں منعقد مہم کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ، شہری ہوا بازی کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک "سوچھتا کے لئے خصوصی مہم 2.0 " کا اہتمام کر رہی ہے۔
’ خصوصی مہم 2.0 ‘ بھارت سرکار کی سبھی وزارتوں/محکموں اور ان سے منسلک/ماتحت دفاتر کے ذریعے فیلڈ/باہری دفاتر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چلائی جارہی ہے۔ سروس ڈیلیوری کے لئے ذمہ دار دفاتر یا عوامی رابطے سے جڑے دفاتر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
3 اکتوبر 2022 کو، شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزارت کے افسران کو سوچھتا کا حلف دلایا اور سوچھتامہم میں حصہ لے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ حلف کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’ نہ خود گندگی کروں گا ، نہ ہی دوسروں کو کرنے دوں گا‘‘۔
وزیرموصوف نے 12 اور 19 اکتوبر 2022 کو راجیو گاندھی بھون میں مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایت دی۔
پچھلے سال کی مہم میں 8993 فائلیں ہٹائی گئی تھیں جس سے 3900 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی تھی اور کباڑ کو نمٹانے سے 310,050 روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ اس سال 20 اکتوبر 2022 تک 11,187 فائلیں ہٹائی جا چکی ہیں، جس سے 18,374 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے اور 8,993,471 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت، اس سے وابستہ دفاتر جیسے ڈی جی سی اے ،بی سی اے ایس، سی آر ای اور اے اے آئی بی ، متعلقہ خود مختار ادارے جیسے اے ای آر اے، آئی جی آر یو اے اور آر جی این اے یو، اے اے آئی ، اے آئی اے ایچ ایل اور پی ایچ ایل جیسے پی ایس یو اپنے افسران کو حساس بنا کر، زمینی سطح پر سرگرم طریقے سے افسران کو تحریک دے کر ، نوڈل افسران کا تقرر کرکے اور مہم کے سنگ میل کو حاصل کرنےکے لیے کام کر رہے ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 11773)
(ریلیز آئی ڈی: 1870491)
وزیٹر کاؤنٹر : 155