بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی
خصوصی مہم 2.0 کام میں التواء کو کم کرنے اور کام کے مقامات پر صفائی ستھرائی کو فروغ دے رہی ہے
خصوصی مہم کے تحت بجلی کی وزارت کے سی پی ایس ایز اور دیگر اداروں کے دفاتر کو مہم کے مقامات میں شامل کیا گیا ہے
Posted On:
21 OCT 2022 6:39PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت ، اپنی سی پی ایس ای اور اداروں کے ساتھ مل کر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2022 ء تک حکومتِ ہند کی خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کر رہی ہے۔ اس مہم کے بنیادی مقاصد میں التواء میں پڑے معاملات کو حل کرنا ، اندرونی نگرانی نظام کو مضبوط کرنا ، ریکارڈ کے بندوبست کو بہتر بنانا اور کام کرنے کے مقامات پر صفائی ستھرائی کو فروغ دینا شامل ہے ۔
خصوصی مہم 2.0 کے تحت سرگرمیوں کا ہفتہ وار جائزہ بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر اور بجلی کی وزارت کے سکریٹری ، وزارت اور اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ کر رہے ہیں ۔
بجلی کی وزارت خصوصی مہم 2.0 کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی پیشرفت رپورٹ اس طرح ہے:
عوامی شکایات کی تعداد ، جنہیں حل کیا گیا: 177
جن فائلوں کی چھٹائی کی گئی ، ان کی تعداد: 16842
صفائی مہم کے بعد صاف کی گئی جگہ (مربع فٹ میں): 2739
صفائی مہم کتنے مقامات پر کی گئی ، ان کی تعداد: 312
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 11762
(Release ID: 1870484)
Visitor Counter : 121